اسمائے حسنٰی معنی مع خواص
اسمائے حسنٰی کے مکمل خواص
نسئلک یا من هو الله الذی لا اله الا هو
خواص دس ہیں:
- روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
- جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک وصاف ہو کر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔
- جس مریض کے علاج سے اطباء عاجز آگئے ہوں اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آ گیا ہو۔
- ہر نماز کے بعد سو (۱۰۰) بار پڑھنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہو جاتا ہے۔
- چھیاسٹھ (۲۶) بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفا عطا فرماتا ہے، خواہ آسیب کا اثر کیوں نہ ہو۔
- آسیب زدہ کے لئے کسی برتن پر، اللہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔
- جو شخص اللہ کا محبت الہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صدیقین میں سے ہوگا۔
- جو ہر نماز کے بعد سات (۷) بار: هُوَ اللهُ الرَّحِيمُ۔ پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
- جو شخص ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یا اللهُ يَا هُوَ پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کر دیا جائے گا۔
- جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک یا اللهُ يَا رَحْمَنُ پڑھتا رہے گا، پھر اللہ تعالی سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائیں گے۔
الرَّحْمنُ کے معنی اور اس کے خواص الرَّحْمَنُ جَل جلاله بڑا مهربان، زبر دست رحمت والا یہ صرف اللہ تعالیٰ کا وصف خاص ہے، غیر اللہ کے لئے یہ وصف جائز نہیں
خواص چھ ہیں:
- ہر نماز کے بعد سو (۱۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دور ہو جاتا ہے۔ اور دنیا کے معاملات میں مدد کی جاتی ہے۔
- اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امر مکروہ سے محفوظ رہتا ہے۔
- اسے لکھ کر اور دھو کر پلانے سے گرم بخار سے شفا نصیب ہوتی ہے۔
- جو کوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دو سو اٹھانوے (۲۹۸) بار پڑھے گا اللہ تعالی اس پر بہت رحم فرمائے گا۔
- جو کوئی اکتالیس (۴۱) دن تک روزانہ اکتالیس (۴۱) بار يَا رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَيَا رَحِيمَهُمَا پڑھے گا اس کی ضروری حاجت پوری ہو جائے گی۔
- جو کسی جابر حاکم کے پاس جاتے وقت يَا رَحْمَنُ يَا رَحِيمُ ) پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں۔ اور خیر عطا فرماتے ہیں۔
خواص دس ہیں:
- جو ہر روز سو (۱۰۰) بار پڑھنے کا معمول بنائے اسے اللہ تعالی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کے لئے نرم ہو جاتے ہیں۔
- جو اس کا کثرت سے ورد کرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتا ہے۔
- جو کسی جابر حکمراں کے پاس جاتے وقت يَا رَحُمْنُ يَا رَحِيمُ پڑھتا جائے اللہ تعالی اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں۔ اور خیر عطا فرماتے ہیں۔
- جو کوئی ہر روز یہ اسم پانچ سو (۵۰۰) بار پڑھے گا دولت پائے گا، اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق اس پر مہربان و شفیق ہوگی ۔
- جو اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد (۱۰۰) بار پڑھے اس پر اللہ تعالی کی تمام مخلوق مہر بانی اور شفقت کرے گی۔
- جواسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن (۵) بار پڑھتا ہے و ہر حاجت سے عنی رہے گا۔
- جو يَا رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَ رَحِيْمَهَا) اکتالیس (۴۱) روز تک پڑھے اس کی حاجت پوری ہوگی۔
- جو شخص اسے روزانہ سو (۱۰۰) بار پڑھے اس کے دل میں رقت اور شفقت پیدا ہو جاتی ہے یعنی یہ دل کی قساوت (سختی) کا علاج ہے۔
- جس کسی کو کسی ناگوار کام کا اندیشہ ہو وہ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ) کو کثرت سے پڑھے، ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔
- اگر اسے لکھ کر پانی سے دھو کر پانی کسی درخت کی جڑ میں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوتی ہے۔
خواص سات ہیں:
- جو شخص اس اسم کو زوال کے وقت ایک سو بیس (۱۲۰) بار پڑھے اللہ تعالیٰ اس کو صفائی قلب اور غنا عطا فرماتا ہے ۔ ظاہری ہو خواہ باطنی
- جو شخص اس اسم کو پڑھتا ہے اس کا نفس اس کی اطاعت کرتا ہے اور اسے عزت وحرمت حاصل ہوتی ہے۔
- جو سورج نکلنے کے وقت تین ہزار (۳۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا، وہ جو مراد مانگے گا حاصل ہو جائے گی۔
- مال و ملک والا آدمی (حکمراں یا بڑا عہدیدار ) اگر یہ اسم الْقُدُّوسُ ) کے ساتھ ملا کر پڑھے گا تو اس کا مال و ملک قائم رہے گا۔
- جو اس اسم کو فجر کے بعد ایک سو ہیں (۱۲۰) بار پڑھنے کا معمول بنائے ۔ اللہ تعالٰی اسے اپنی عنایات کے ذریعہ غنی فرما دیتا ہے۔
- اگر حکمراں اسے پڑھنے کا معمول بنائیں تو بڑے بڑے فراعنہ (سرکش و نکبرلوگ ) ان کے مطیع وفرمانبردار بن جائیں۔
- جو کوئی روزانہ صبح کی نماز کے بعد يَا مَلِكُ ) کثرت سے پڑھا کرے گا، اللہ تعالی اسے غنی فرما دے گا۔
خواص نو ہیں:
- جو کوئی ہزار (۱۰۰۰) بار اس اسم کو پڑھے گا سب سے بے پروا ہوگا ( یہاں تک کہ ناجائز شہوات سے بھی )
- جو شخص دشمن سے بچنے کے لئے بھاگتے وقت اس کو کثرت سے پڑھے گا وہ محفوظ رہے گا۔
- جو سفر میں اس کی مداومت کرے گا کبھی نہیں تھکے گا۔
- جو اس کو تین سوانیس (۳۱۹) بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے تو دشمن مہربان ہو جائے ۔
- جو زوال کے بعد ایک سوستر (۱۷۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اس کا دل منور ہوگا اور روحانی امراض سے پاک ہو جائے گا۔
- جو کوئی چالیس (۴۰) دن تک خلوت میں ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اس کا مقصد حاصل ہوگا ، اور دنیا میں اس کی قوت تاثیر ظاہر ہو جائے گی۔
- اگر کوئی اس کو رات کے آخری حصہ میں ایک ہزار (۱۰۰) بار پڑھے تو بیماری اور بلا اس کے جسم سے دور ہو جاتی ہے۔
- نماز جمعہ کے بعد ایک سو پچاس (۱۵۰) بار سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ ) کہ کر پھر اس کو ایک روٹی پرلکھ کر جو شخص کھائے وہ تمام آفات سے محفوظ رہے اور اسے عبادت کی توفیق حاصل ہو۔جو جمعہ کی
- جو جمعہ کی نماز کے بعد سُبُّوحٌ قُدُّوْسٌ روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھا تا ر ہے فرشتہ صفت ہو جائے۔
خواص دس ہیں:
- جو ہمیشہ صبح کی نماز کے بعد ہزار (1000) بار اس اسم کو پڑھے گا، اس کا علم زیادہ ہوگا۔
- اگر کوئی اس اسم کو ایک سوالیس (131) بار یا ایک سواکسٹھ (161) بار پڑھ کر بیار پردم کرے تو بیار صحت پائے ۔
- جو اس اسم کو کثرت سے پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے وہ دشمن سے بے خوف رہے گا۔
- بیمار یا خائف اگر ایک سو گیارہ (111) بار پڑھ کر دم کرے تو بیماری اور خوف سے محفوظ رہے گا۔
- یہ اسم مبارک چھ سونوے (690) بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے تو دشمن مہربان ہو جائے ۔
- اگر کوئی ایک سو اکیس (121) بار یہ اہم اور سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبِّ الرَّحِيمِ کسی مریض پر پڑھے تو مریض شفا پائے گا۔ یا کم از کم مرض میں تخفیف ہو جائے گی۔
- اگر کوئی شخص مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ اسم ایک سوچھتیں (136) بار اتنی بلند آواز سے پڑھے کہ مریض سن لے تو ان شاء اللہ اس کو شفا ہوگی۔
- ہر فرض نماز کے بعد پندرہ (15) مرتبہ اَللَّهُمَّ يَا سَلَامُ سَلِّمْ پڑھنا ہر طرح کی سلامتی کے لئے مفید ہے۔
- جو کوئی کثرت سے اس اسم کو پڑھتا رہے گا ان شاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
- جو کوئی ایک سو پندرہ (115) مرتبہ یہ اسم پڑھ کر بیمار پر دم کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو صحت و شفا عطا فرمائے گا۔
خواص نو ہیں:
- جو کثرت سے اس کا ورد کرے اس کا ایمان قائم رہے اور مخلوق اس کی مطیع و معتقد ہو جائے۔
- جو کوئی روزانہ تین (3) بار یہ اسم مبارک پڑھنے کا معمول رکھے اس کو کوئی خوف نہیں ہو گا۔
- جو کوئی ایک سوچھتیں (136) بار یہ اسم مبارک پڑھا کرے ظالموں کے ظلم اور جملہ آفات سے محفوظ رہے گا۔
- خوف زدہ آدمی اگر فرضوں کے بعد چھتیس (36) بار اس اسم کا ورد رکھے تو اس کی جان و مال محفوظ رہیں گے۔
- جس پر رعب اور خوف طاری ہو وہ يَا سَلَامُ يَا مُؤْمِنُ کا ورد رکھے، خصوصاً مسافر اگر اس کا درد رکھے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے امن و سلامتی نصیب ہو۔
- جو شخص کسی خوف کے وقت چھ سو تیس (630) بار اس اسم کو پڑھے گا ان شاء اللہ العزیز ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔
- جو اس اسم کو ایک سو پندرہ (115) بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے گا ان شاء اللہ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔
- جوکوئی کسی خوف کے وقت دو سوتیس(230) بار اس اسم کو پڑھے ان شا اللہ ہر طرح کے خوف او نقصان سےمحفوظ ناء رہے گا۔
- جو شخص اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر پاس کے اس کا ظاہر وباطن اللہ تعلی کی مان میں رہے گا۔
خواص تین ہیں:
- جو کوئی غسل کرے پھر خلوت میں توجہ کے ساتھ نماز پڑھے اور سو (۱۰۰) بار یہ اسم پڑھے، اس کے دل میں نور پیدا ہوگا اور اس کی مراد پوری ہو جائے گی اور عالی ہمت ہو جائے گا۔
- جو کوئی اسے انتیس (۲۹) بار پڑھے گا اس کو کوئی غم نہ ہوگا۔
- جو یہ اسم ہمیشہ پڑھتا رہے گا تمام بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
خواص دس ہیں:
- بو شخص چالیس (۴۰) دن تک چالیس (۴۰) مرتبہ اس کو پڑھے گا اللہ تعالی اس کو معزز ومستغنی بنا دیں گے۔
- جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس (۴۱) مرتبہ پڑھتا رہے وہ ان شاء اللہ کسی کا محتاج نہ ہو اور ذلت کے بعد عزت پائے۔
- اگر لوگ رات کے آخری حصے میں جمع ہو کر دو دو ہزار بار یہ اسم مبارک پڑھیں تو رحمت کی بارش ہوگی ۔
- جو يَا عَزِيزُ مِنْ كُلِّ عَزِيزِ بِحَقٍ عَزِيزُ پڑھے تو تمام مخلوق میں عزیز ہو۔
- جو اس اسم کو چورانوے (۹۴) دن تک چورانوے (۹۴) مرتبہ پڑھ لیا کرے وہ معزز و کامران رہے۔
- جو اس کو چار سو گیارہ (۴۱۱) دن تک دوسو (۲۰۰) بار اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھے گا اس کے سب کام درست ہو جائیں گے۔
- جو اکتالیس (۴۱) بار صبح کو روز حاکم کے پاس جانے کے وقت یا عَزِیز پڑھ لیا کرے حاکم مہربان رہے۔
- جو عشاء کے بعد دوسو (۲۰۰) بار يَا عَزِيزُ يَا عَزِيزُ مِنْ كُلِّ عَزِيزِ ادْعُو بِلُطْفِكَ يَا عَزِيزُ پڑھ لیا کرے الله تعالیٰ کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو جائے۔
- جو متواتر سات (۷) دن تک ایک ہزار بار یہ اسم مبارک بڑھے اس کا دشمن ہلاک ہو جائے۔
- جو کسی دشمن کے لشکر کی طرف ہاتھ کا اشارہ کر کے ستر (۷۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے وہ لشکر اللہ تعالیٰ کے حکم سے شکست کھا جائے
خواص چار ہیں:
- جو شخص روزانہ صبح شام دو سو چھبیس (226) مرتبہ اس اسم کو پڑھے انشاء اللہ ظالموں کے ظلم و قہر سے محفوظ رہے گا
- اگر کوئی بادشاہ اس کو پڑھا کرے تو دوسرا بادشاہ اس پر غالب نہ ہوگا ۔
- جو کوئی اس اسم کو ہمیشہ پڑھتار ہے وہ مخلوق کی غیبت اور بدگوئی سے محفوظ رہتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی ہر ظالم و جابر سے حفاظت فرماتا ہے۔
- اس اسم کے ساتھ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ملا کر پڑھنا بھی حفاظت کے لئے بہت مفید ہے۔
خواص سات ہیں:
- جو بغیر تھکے اسے کثرت سے پڑھتا رہے اسے بلند قدر و منزلت نصیب ہوتی ہے اور کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
- کسی کو بے حیائی سے روکنے کے لئے اس کا دس (۱۰) باراِس پر پڑھنا بہت مفید ہے۔
- جو کوئی ہم بستری سے پہلے دس (۱۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اللہ جل شانہ اسے پر ہیز گار اور نیک فرزند عطا فرمائے گا۔
- جو اسے ہر کام کے آغاز میں کثرت سے پڑھے گا اس کے کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔
- اس کو اکیس (۲۱) بار پڑھے گا ان شاء اللہ خواب میں نہیں ڈرے گا۔
- جو اس کو چھ سو باسٹھ (۶۶۲) دن تک چھ سو باسٹھ (۶۶۲) مرتبہ روز نہ پڑھے گا ، صاحب صولت و سیاست ہوگا۔
- جو دشمن سے ڈرتا ہو اس اسم کی مداومت کرے، دشمن بد گوئی سے باز آ جائے گا۔
خواص چھ ہیں:
- جو شخص آدھی رات کے بعد ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ اس اسم مبارک کا ورد کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے دل اور چہرے کو منور فرمادے گا۔
- جس کا مال یا بیٹا گم ہو گیا ہو اگر وہ پانچ ہزار (۵۰۰۰) بار اس کا ورد کرے تو گمشدہ واپس آ جائے گا۔
- جو سات (۷) روز تک متواتر اس کو سو (۱۰۰) بار پڑھے تمام آفات سے سالم رہے۔
- جو اسے ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھا کرے اسے اولاد نرینہ نصیب ہو۔
- اگر کوئی شخص ہمیشہ الْخَالِقُ پڑھتا رہے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ پیدا کر دیتے ہیں جو اس کی طرف سے عبادت کرتا ہے اور اس کا چہرہ منور رہتا ہے۔
- جو کوئی لڑائی میں تین سو (۳۰۰) باراس کو پڑھے گا اس کا دشمن مغلوب ہوگا۔
خواص سات ہیں:
- اگر طبیب اس اسم کو پابندی سے ہمیشہ پڑھے تو اس کے ہاتھ میں شفا ہو گی ۔
- جو کوئی ہفتہ کے دن اس کو سو (۱۰۰) بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت الفردوس کی طرف لے جائے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو دو سو چوالیس (244) بار پڑھے اس کی جو بھی مراد ہو گی وہ پوری ہوگی ۔
- جو کوئی اس اسم کی مداومت کرے گا۔ حق تعالیٰ اس کے لئے ایک مونس پیدا کرے گا۔
- اگر بانجھ عورت سات (۷) روز روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس (۲۱) مرتبہ اَلْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ پڑھے تو ان شاء اللہ اولاد نرینہ نصیب ہو۔
- اس کا بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جاتا ہے۔
- جو شخص سات (۷) دن تک روزانہ اس کو سو (۱۰۰) بار پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اسے امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی
عطا فرمائے گا۔
خواص چھ ہیں
- اگر کوئی شخص سات (۷) دن تک روزہ رکھے اور غروب آفتاب کے بعد افطار سے پہلے اکیس (۲۱) بار یہ اسم مبارک پڑھ کر دم کرے اور پانی بانجھ عورت کو پلائے تو ان شاء اللہ اس کا بانجھ پن دور ہو جائے گا۔
- جو اپنے بستر پر آکر سات (۷) بار یہ اسم پڑھے، پھر ہمبستری کرے تو اللہ تعالیٰ اسے نیک اولا د عطا فرمائے گا۔
- اس کا بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جاتا ہے۔
- جو اس کا بکثرت ورد کرے اس کے لئے مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔
- جو کوئی وضو کرنے کے بعد شہادت کی انگلی سے اس کو اپنی پیشانی پر لکھے تو جس سے ملاقات کرے وہ اس کا دوست ہو جائے۔
- جو اسے پانی پر پڑھ کر دم کرے اور پی لے تو اعلی مرتبہ پائے ۔
خواص پانچ ہیں
- جو کوئی یا غَفَّار کی مداومت کرے گا اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کے نفس کی بری خواہشات دور ہوں گی۔
- جو يَا غَفَّارُاِغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جمعہ کی نماز کے بعد سو (۱۰۰) بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو بخش دے گا اور آخرت میں لطف و مغفرت کا امیدوار بنائے گا۔
- جو شخص نماز عصر کے بعد روزانہ يَا غَفَّارُاِغْفِرْ لِي پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو انشاء اللہ بخشے ہوئے لوگوں کے زمرہ میں داخل کرے گا۔
- جو اس اسم کو جمعہ کے بعد سو (۱۰۰) بار پڑھے گا تو مغفرت کے آثار پیدا ہوں گے تنگی دفع ہوگی اور بے گمان رزق ملے گا۔
- غصہ کرنے والوں پر یہ اسم پڑھا جائے تو ان کا غصہ زائل ہو جاتا ہے۔
خواص نو ہیں:
- جس شخص کی کوئی حاجت ہو وہ اپنے گھر یا مسجد میں سرنگا کر کے ہاتھ اٹھا کر سو (۱۰۰) بار یَا قَهَّارُ کہے ان شاء اللہ
اس کی حاجت پوری ہو جائے گی ۔ - جو اشراق کی نماز کے بعد سجدہ کر کے سات (۷) بار یَا قَهَّارُ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے غنی فرمادے گا۔
- جس شخص کو دشمنوں سے خطرہ ہو وہ سورج نکلتے وقت اور رات کے آخری حصہ میں دشمنوں کی ہلاکت کے لئے سو (۱۰۰) بار یہ پڑھے: يَا جَبَّارُ یَا قَهَّارُ يَا ذَالْبَطْشِ الشَّدِيدِ پھر کہے : خُذْ حَتَّى مِمَّنْ ظَنِّي وَعْدًا عَلٰى
- بکثرت اس کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور ماسوی اللہ کی عظمت دل سے جاتی رہے، اور دشمنوں پر غلبہ ہو۔
- اگر چینی کے برتن پر لکھ کر ایسے شخص کو پلایا جائے جو وجہ سھر کے عورت پر قادر نہ ہو، سحر دفع ہو۔
- جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے۔ ان شاء اللہ دنیا کی محبت جاتی رہے گی اور اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جائے گی اور اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔
- جو کوئی کسی ظالم سے ڈرتا ہو وہ اس اسم کو فرض نماز کے بعد تین سو چھ (306) بار پڑھا کرے اللہ تعالی اسے امن وامان
میں رکھے گا، اور دشمن پر غالب ہوگا ، حاکم مہربان ہوگا اور خوف دل سے جاتا رہے گا۔ - جو کسی مشکل کے واسطے اس کو سو (100) بار پڑھے مشکل حل ہو۔
- دشمن کو مغلوب کرنے کے لئے فرض وسنت کے درمیان سو (100) بار اس اسم کا پڑھنا بہت مفید ہے۔
خواص بارہ ہیں:
- جو سات (۷) بار اس کو روز پڑھے گا مستجاب الدعوات ہوگا۔
- جو اس اسم کو عشاء کی نماز کے بعد چودہ سو چودہ (1414) بار پڑھے گا اسے رزق کی فراخی نصیب ہوگی ۔
- جو کوئی فقر و فاقہ سے پریشان ہو وہ اس اسم کی مداومت کرے اللہ تعالی اسے ایسی راحت عطا فرمائیں گے کہ حیران رہ جائے گا۔
- جو چاشت کی نماز کے بعد سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدے میں سات (۷) بار الْوَهَّابُ پڑھے گا مخلوق سے بے پروا ہو جائے گا۔
- جو کوئی رزق کی فراخی چاہتا ہو، چاشت کے وقت چار رکعت نماز پڑھے، پھر سلام کے بعد سجدے میں جا کر الْوَهَّابُ ایک سو چار (104) بار اور اگر فرصت نہ ہو تو پچاس (۵۰) بار پڑھے مالدار ہو جائے گا۔
- کوئی بھی حاجت پیش آئے تو آدھی رات کے وقت گھر یا مسجد کے صحن میں تین (3) بارسجدہ کر کے ہاتھ اٹھا کر سو (100) بار اس کو پڑھے یہ عمل تین (3) یا سات (7) رات کرے۔ ان شاء اللہ العزیز حاجت پوری ہو جائے گی۔
- جو اسے عشاء کے بعد ساڑھے گیارہ سو (۱۱۵۰) بار پڑھے مقروض نہ رہے گا۔
- جو شخص فقر وفاقہ میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس (40) بار پڑھا کرے تو اللہ تعالیٰ اسے فقر وفاقہ سے ان شاء اللہ حیرت انگیز طریق پر نجات دے دیں گے۔
- حفاظت ایمان کے لئے ہر نماز کے بعد سات (7) بار یہ آیت پڑھنا مجرب ہے: رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ) (آل عمران: 8)
- برکت کے لئے اس اسم کو الْكَرِيمُ ذُو الطَّولِ کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
- ہر چیز میں برکت کے لئے اس اسم کو الکافی کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
- جب کوئی مشکل پیش آئے کسی میدان میں جا کر دعا کی طرح ہاتھ اٹھا کر سو (100) بار يَا وَهَّابُ پڑھے، ان شاء اللہ مشکل آسان ہو جائے گی۔
خواص نو ہیں:
- جو اس اسم کو نہار منہ میں (20) مرتبہ پڑھنے کا معمول بناوے اللہ تعالیٰ ایسا ذہن عطا فرماتا ہے جو باریکیوں اور مشکلات کو سمجھ لیتا ہے۔
- جو شخص اپنے مکان کے چاروں کونوں میں نماز صبح سے پہلے دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا۔ اللہ تعالی اس پر رزق کے دروازے ان شاء اللہ کھول دیں گے، بیماری اور مفلسی اس کے گھر میں ہرگز نہ آئے گی۔ پڑھنے کا آغاز داہنے کونہ سے کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔
- جو فجر کے فرض و سنت کے درمیان اکتالیس (41) دن تک ساڑھے پانچ سو (550) مرتبه به اسم روز پڑھے گا، دولت مند ہو گا - اس میں فجر کی نماز جماعت سے پڑھنا اور اسم مبارک کے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنا شرط ہے۔
- جو عشاء کی نماز کے بعد سرنگا کر کے يَا رَزَّاقُ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ يَا رَزَّاقُ ) گیاره (11) بار اول و آخر درود شریف کے ساتھ اکتالیس (41) روز پڑھا کرے گا اس کے لئے رزق کے دروازے کھلیں گے۔
- جو جو اسم کو روزانہ تنہائی میں ایک ہزار (1000) بار پڑھے گا ، ان شاءاللہ خاص روحانی مقام پائے گا۔
- کوئی اس کو پانچ سو پینتالیس (545) بار روز پڑھے گا، رزق اس کا کشادہ ہوگا اور کوئی دشواری اور درماندگی نہ آئے گی۔
- جو ہر نماز کے بعد اس کے پڑھنے کا معمول بنائے گا غیب سے روزی پائے گا۔
- جو شخص اس اسم کو سترہ (17) بار اس شخص کے سامنے پڑھے جس سے کوئی حاجت ہو، ان شاء اللہ وہ حاجت پوری ہو جائے گی
- جو اس اسم کو سو (100) بار قیدی کی رہائی کے لئے پڑھے گا اسے خلاصی ملے گی اور اگر بیمار کی صحت یابی کے لئے پڑھے گا اسے شفا ملے گی ، ان شاء اللہ (مجرب ہے )
خواص چار ہیں:
- جو کوئی اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر نماز فجر کے بعد اکہتر (71) بار یہ اسم پڑھے گا اس کا دل پاک اور منور ہو جائے گا اور حق کے راستے کا حجاب اس سے ہٹالیا جائے گا اور اسے ان شاء اللہ تمام امور میں آسانی اور رزق میں برکت عطا کی جائے گی۔
- اگر کند ذہن چینی کی رکابی پر اس کو لکھ کر زبان سے چاٹے ، ذہین ہو جائے۔
- جو اسے سات (7) بار پڑھے گا دل کی تاریکی جاتی رہے گی ۔
- جو اس کا بکثرت وردر کھے، اس کے دل کی کدورت دور ہو جائے گی اور فتوحات کے دروازے اس پر کھل جائیں گے۔
خواص سات ہیں:
- جو کثرت سے یا عَلِیمُ کا ورد کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر ان شاء اللہ علم و معرفت کے دروازے کھول دے گا اور جواللہ تعالیٰ سے مانگے گا جلد ملے گا اور حافظہ قوی ہوگا۔
- جو کوئی اس اسم کو دل میں پڑھے، صاحب معرفت ہو جائے اور اگر فرض نماز کے بعد ڈیڑھ سو (۱۵۰) بار پڑھا کرے، صاحب یقین ہو جائے ۔
- جو کوئی نماز کے بعد سو (۱۰۰) بار يَا عَالِمَ الْغَيْبِ ) پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کو صاحب کشف بنا دے گا۔
- جو استخارہ کرنا چاہے شب جمعہ کو نماز کے بعد سو(۱۰۰) بار مسجد میں یہ اسم مبارک پڑھ کر سور ہے، مطلوبہ حال سے آگاہی پالے گا۔
- جو کوئی نا معلوم امر دریافت کرنا چاہے اول دو (۲) رکعت نماز پڑھے پھر درود شریف، پھر سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ ستر (۷۰) بار پڑھ کر يَا عَلِيمُ عَلَّمْنِي يَا خَبِيرٌ أَخْبِرْنِي يَا مُبِينُ بين لي سوسو بار پڑھ کراپنا مطلب تصور کر کے لیٹ جائے۔ اگر نیند نہ آے تو اٹھ کر کسی جمع میں چلا جائے وہاں لوگوں کی باتوں سے بطریق اشارہ مطلب معلوم کرے۔
- جو ہر نماز کے بعد ایک سو (۱۰۰) بار يَا عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کو معمول بنائے گا ان شاء اللہ صاحب کشف ہو جائے گا۔
- اگر کوئی شخص یا عَلامُ الْغُيُوبِ ) کو اس قدر پڑھے کہ اس پر حال طاری ہو جائے تو اس کی روح کو عالم بالا کی سیر نصیب ہوگی۔
خواص تین ہیں:
- جو اس اسم کو ہر روز تیس(30) بار پڑھے ان شاء اللہ دشمن پر فتح پائے گا۔
- جو کوئی اسے چالیس (40) دن تک ہر روز چار (4) یا چالیس (40) نوالوں پر لکھ کر کھالیا کرے گا۔ وہ بھوک اور قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا۔ اسی طرح زخم اور درد وغیرہ کی تکلیف سے بھی محفوظ رہے گا۔ ان شاء اللہ ۔
- جو کوئی اس اسم کو آدھی رات کے وقت پڑھا کرے دشمن اس کا مقہور ہوگا۔
تنبیہ: بعض علماء کہتے ہیں کہ الْقَابِضُ کو الْبَاسِطُ کے ساتھ الْمُدِل کو الْمُعِزُ کے ساتھ، الْمُمِيتُ) کو (الْمُحْيِ) کے ساتھ ، الْمُؤْخِرُ) و (الْمُقَدِّمُ ) کے ساتھ الْمَانِعُ کو الْمُعْطِیٰ کے ساتھ، اور الضار کو النَّافِعُ کے ساتھ ملا کر ذکر کرنا زیادہ مناسب ہے، اور ان میں ہر پہلے اسم ( مثلا الْمُذِلُّ) کو دوسرے اسم ( مثلا الْمُعِز) کے ساتھ ملائے بغیر پڑھنا مناسب نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
خواص دس ہیں:
- جو اس اسم کو چاشت کی نماز کے بعد دس (10) بار پڑھے گا ، اسے ہر معاملے میں کشادگی نصیب ہوگی اور ان شاء اللہ کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوگا۔
- جو دس (۱۰10بار آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر یہ اسم پڑھے اور پھر ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرے تو اس کے لئے غنا کا ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔
- جو اسے چالیس (40) بار پڑھے گا ، ان شاء اللہ مخلوق سے بے پروا ہوگا۔
- مشکلات سے نجات کے لئے ہر نماز کے بعد ایک سو چالیس (140) بار ہر روز اس کا پڑھنا مفید ہے۔
- کشائش کے لئے بہتر (72) دن تک روزانہ بارہ ہزار (12000) بار یہ اسم پڑھے۔
- جو کوئی تین رات میں سوالاکھ (1،25000) بار یا باسط ختم کرے اور اوّل و آخر سوسو بار درود شریف پڑھے، اسے ان شاء اللہ غیب سے روزی ملے گی۔ تین راتوں کے بعد روزانہ سو (100) بار پڑھ لیا کرے۔
- جو کوئی سحر کے وقت آنکھیں بند کر کے گیارہ (11) مرتبہ یہ اسم پڑھے اور ہاتھ پر دم کر کے منہ پر پھیرے پھر آنکھیں کھول کر ہاتھوں کو دیکھے پھر بہتر (72) بار پڑھ کر یہ دعا مانگے : «اللَّهُمَّ زِدْ ثُمَّ زِدْ وَلَا تَنْقُصُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِیم“ ان شاء اللہ اس دن بھوکا نہ رہے گا۔
- جو بہتر (72) بار روزانہ اس اسم کو پڑھا کرے اُسے حق تعالیٰ تمام آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ رکھے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو رات کے آخری حصہ میں ہاتھ اٹھا کر دس (۱۰) بار کہے، ہمیشہ خوش دل رہے، کوئی غم والم نہ ہو، اور ایسی جگہ سے نفع ہو جس کی امید نہ ہو۔
- جو اس اسم کو ہر روز پڑھا کرے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے اس کو ان شاء اللہ غم نہیں پہنچے گا اور وہ غیب سے روزی پائے گا۔ کسی کا محتاج نہ ہوگا۔
خواص چھ ہیں:
- جو اس اسم کو پانچ سو (500) بار پڑھے گا ان شاء اللہ اس کی حاجت پوری ہوگی اور اس کی پریشانی دور ہو جائے گی۔ دشمن کے صدمہ سے بچ جائے گا اور حفاظت الہی اس کے شامل حال رہے گی۔
- جو اسے ایک ہزار (1000) بار پڑھے گا، ان شاء اللہ تمام دشمنوں سے محفوظ ہو جائے گا۔
- اگر کوئی تین روزے رکھے پھر چوتھے دن ایک مجلس میں چند آدمی ستر ہزار (70،000) بار اس کو پڑھیں تو دشمن پر فتح نصیب ہوگی۔ ان شاء اللہ اسی مقصد کے لئے تین روزے رکھ کر ستر (70) بار پڑھنا بھی مفید ہے۔
- جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے، حاکم وقت اس سے رضا مندر ہے۔
- اگر کوئی مشکل پیش آئے تو ہر نماز کے بعد ایک ہزار چار سوا کیاسی (1481) بار اس کا پڑھنا بہت مفید ہے۔
- جو کوئی ظالم سے ڈرتا ہو اس اسم کو ستر (70) بار پڑھا کرے اس کے ظلم سے بچا رہے گا۔
خواص چھ ہیں:
- جو کوئی پیر کے دن یا جمعہ کی رات مغرب یا عشاء کے بعد چار سو چالیس (440) مرتبہ اس اسم کا ورد کرے گا اسے مخلوق کے درمیان ایک رعب نصیب ہوگا۔
- جو کوئی اسے آدھی رات یا دو پہر کوسو (100) بار پڑھے گا تو حق تعالیٰ جل شانہ اس کو برگزیدہ کرے گا اور وہ توانگر اور بے نیاز ہوگا۔
- جو کوئی اس اسم کو ہر روز ہیں (20) بار پڑھے گا، ان شاء اللہ مراد پائے گا۔
- جو کوئی ہر مہینہ کی چودھویں رات کو آدھی رات میں سو (100) مرتبہ اَلرَّافِعُ پڑھے اللہ تعالیٰ اسے ان شاء اللہ مخلوق سے بے نیاز اور تو انگر بنا دے گا۔
- جو کوئی اسے تین سوا کیا ون (351) بار پڑھے گا مخلوق کے درمیان عزیز ہوگا۔
- جو اسے ستر (70) بار پڑھے گا ظالموں سے امن میں رہے گا اور ان شاء اللہ سرکشوں سے محفوظ رہے گا۔
خواص تین ہیں:
- جو شخص پیر یا جمعہ کی رات میں مغرب کے بعد چالیس (40) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا، ان شاء اللہ خدا تعالیٰ اس کی ہیبت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا۔
- جو شخص نماز عشاء کے بعد پیر یا جمعہ کی رات میں ایک سو چالیس (140) بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی ہیبت و حرمت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا اور اسی کی پناہ میں رہے گا۔
- جو ایک سو چالیس (140) دن تک اکتالیس (41) بار ہر روز بلا ناغہ اس کو پڑھے گا دنیا و آخرت میں عزت پائے گا پڑھنے کا آغاز پیر یا جمعہ کی شب سے کرے۔
خواص چار ہیں:
- جو اس اسم کو پچھتر (75) بار پڑھ کر سجدے میں دعا کرے تو اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔
- جو کوئی کسی ظالم یا حاسد سے ڈرتا ہو تو پچھتر (75) بار یا اکیس (21) بار يَا مُذِلُّ یا پھر اَلْمُذِلُّ پڑھ کر سجدہ کرے اور کہے کیا الہی ! فلا نے ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ ، حق تعالیٰ اس کو امان دے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے گا۔
- جو سات سوستر (770) بار روزانہ کوئی وقت مقرر کر کے يَا مُذِلُّ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ بِقَهْرِ عَزِيزِ سُلْطَانِكَ پڑھ لیا کرے تو وہ دشمن دفع ہوگا۔
- جس کا کوئی حق کسی کے ذمہ ہو اور وہ ادا کرنے سے ٹال مٹول کر رہا ہو تو اس اسم کو بکثرت پڑھنے سے وہ اس کا حق ان شاء اللہ ادا کر دے گا۔
خواص چار ہیں:
- جو کوئی اس اسم کو جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو (۵۰۰) بار پڑھے گا، ان شاء اللہ مستجاب الدعوات بن جائے گا۔
- جو اسے کثرت سے پڑھے کم سننے کے مرض سے ان شاء اللہ شفا پائے گا۔
- اگر کوئی جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو (۵۰۰) بار اَلسَّمِيعُ پڑھے گا اور ایک قول کے مطابق ہر روز سو (۱۰۰) بار پڑھے گا اور پڑھتے وقت بات چیت نہیں کرے گا اور پڑھ کر دعا مانگے گا تو جو مانگے گا ان شاء الله پائے گا۔
- جو شخص جمعرات کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان اس کو سو (۱۰۰) مرتبہ پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کو نظر خاص سے نوازے گا۔
خواص پانچ ہیں:
- جو کوئی نماز جمعہ سے پہلے یا بعد میں سو (۱۰۰) مرتبہ يَا بَصِيرُ پڑھے گا اللہ تعالی اس کی نگاہ میں ان شاء اللہ روشنی اور دل میں نور پیدا فرمادے گا اور اسے صالح اقوال و اعمال کی توفیق عطا فرمائے گا۔
- جو کوئی جمعہ کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سو (۱۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا اسے اللہ تعالیٰ خصوصی نظر عنایت عطا فرمائے گا۔
- جو اس کا بکثرت ورد کرے گا آنکھوں کے امراض سے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔ اس کے لئے یہ دعا بھی مفید ہے۔ اللَّهُمَّ يَا سَمِيْعُ يَا بَصِيرُ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِى وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِي
- کوئی اس اسم کو ہر روز عصر کے وقت سات (7) بار پڑھ لیا کرے گا نا گہانی موت سے امن میں رہے گا۔
- جو اس اسم کو جمعہ کے خطبہ سے پہلے سو (۱۰۰) بار پڑھ لیا کرے گا ان شاء اللہ منظور نظر الہی ہوگا۔
خواص چار ہیں:
- جو کوئی اخیر شب میں ننانوے (۹۹) مرتبہ باوضو یہ اسم پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کے دل کو ان شاء اللہ محل اسرار وانوار بنا دے گا
- کوئی جمعہ کی رات یہ اسم اس قدر پڑھے گا کہ بے حال و بے خود ہو جائے تو اللہ تعالی اس کے قلب کو ان شاء اللہ کشف والہام سے نوازے گا۔
- جو کوئی شب جمعہ میں آدھی رات کو یہ اسم پڑھے گا حق تعالیٰ اس کا باطن پاک صاف دے گا۔
- جو پانچوں وقت ہر نماز کے بعد اسی (80) بار الْحَكَمُ پڑھ لیا کرے گا کسی کا محتاج نہ ہوگا۔
خواص تین ہیں :
- جو اس اسم کو پڑھے اور روٹی کے بیس (20) لقموں پر شب جمعہ کو لکھ کر کھالے تو اس کے لئے دلوں کو مسخر کر دیا جاتا ہے۔
- جو کوئی اس اسم کو ہر نماز کے بعد پڑھے غیب سے روزی پائے اور اسے نیک عمل کی توفیق نصیب ہو۔
- جو کوئی مغرب کی نماز کے بعد ایک ہزار (1000) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا آسمانی بلاؤں سے نجات پائے گا۔
خواص آٹھ ہیں:
- جو شخص ایک سو تینتیس (133 ) مرتبہ یَالَطِيفُ پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کے رزق میں برکت ہوگی اور اس کے سب کام بخوبی پورے ہوں گے۔
- جو شخص فقر و فاقہ ، دکھ بیماری، تنہائی، کمپری یا کسی اور مصیبت میں گرفتار ہو وہ اچھی طرح وضو کر کے دوگانہ پڑھے اور اپنے مقصد اور مطلب کو دل میں رکھ کر سو (100) مرتبہ یہ اسم پڑھے، ان شاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔
- جو اس اسم کو روزانہ ایک سو تہتر (173) بار پڑھے، اس کو اسباب معیشت نصیب ہوں گے اور حاجات پوری ہوں گی۔
- بیٹیوں کے رشتے اور نصیب کھلنے اور امراض سے صحت کے لئے ہر روز تحیۃ الوضو ( وضو کی نماز ) کے بعد سو (100) بار اس کا پڑھنا مفید ہے۔
- ہر دینی اور دنیوی مہم کے لئے خالی جگہ پر دعا کی شرائط کے ساتھ سولہ ہزار چھ سو اکتالیس (16641) بار اس کا پڑھنا مفید ہے۔
- جو ایک سو ساٹھ (160) بار اللطيف پڑھے اور اس کے ساتھ یہ آیت پڑھے: لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ وہ خوف سے ان شاء اللہ امن پائے گا۔
- بیماریوں سے شفا کے لئے اس اسم کے ساتھ کوئی آیت شفا پڑھ لی جائے تو فائدہ ہوگا۔
- پریشانیوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے اس اسم کا ورد بہت مفید ہے۔
خواص چار ہیں:
- جو سات (7) دن متواتر اس کا ورد کرے اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے روحانیت نصیب ہوتی ہے جو مطلوبہ امور میں اس کی رہنمائی کرتی ہے۔
- جو نفس امارہ کے ہاتھ گرفتار ہو کثرت سے اس کا ورد کرے، ان شاء اللہ نجات پائے گا۔
-
استخارہ کے واسطے اکتالیس (41) دن تک روزانہ تین تین سو (300) بار يَا خَبِیرُ اخْبِرُنی پڑھے پھر جب ضرورت پڑے تین سو (300) بار پڑھ کر سو جائے نیک و بدحال کی ان شاء اللہ اطلاع ہو جائے گی۔
-
جو کسی موذی کے پنجہ میں گرفتار ہو اس اسم کو بکثرت پڑھے ان شاء اللہ خلاصی نصیب ہوگی۔
خواص نو ہیں:
- جو اس کا ہر وقت درد رکھے گا ان شاء اللہ فتح مند رہے گا اور ہر آفت سے بچا رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو ہر روز ظہر کی نماز کے بعد نو (۹) دفعہ پڑھا کرے گا ان شاء اللہ تمام خلقت میں سرخرور ہے گا۔
- جو دشمن یا مدعی یا حاکم کے سامنے ہوتے ہی پانی سے ہاتھ بھگو کر گیارہ (11) دفعہ یا حَلِيمُ پڑھ کر منہ پر مل لیا کرے ان شاء اللہ دشمن سختی نہ کر سکے گا اور حاکم نرمی و مہربانی سے پیش آئے گا۔
- جو کوئی اس کو کاغذ پر لکھ کر پھر اس کو دھوئے اور پانی اپنی کھیتی پر چھڑک دے تو ان شاء زراعت کی ہر آفت سے حفاظت رہے گی اور کمال کو پہنچے گی اور اس میں برکت ہوگی ۔
- جو کوئی اس اسم کو بادشاہ کے روبرو پڑھے گا ان شاء اللہ اس کے غصہ سے محفوظ رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو پڑھے، حلیم الطبع ہو جائے اور صبر و سکون اس کے دل میں آ جائے۔
- جو کوئی درخت بوتے وقت اٹھائیس (28) بار یہ اسم مبارک پڑھے تو درخت سرسبز ہو اور خزاں سے محفوظ رہے۔
- اگر رئیس آدمی اس کو بکثرت پڑھے اس کی سرداری خوب جمے اور راحت سے رہے۔
- اگر اس اسم مبارک کو کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اپنے پیشہ کے آلات و اوزار پر ملے تو اس پیشہ میں برکت ہوگی۔
خواص تین ہیں:
- جو کوئی حکمراں سے خوف زدہ ہو وہ بارہ (12) بار اس اسم کو پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے، ان شاء اللہ محفوظ رہے گا اور نرمی پائے گا۔
- اس کا بکثرت ذکر کرنے سے عزت نصیب ہوگی اور ہر مرض سے شفا ملتی ہے۔
- جو اس اسم مبارک کو سات (7) دفعہ پانی پر پڑھ کردم کر کے پانی پی لے تو ان شاء اللہ اس کے پیٹ میں درد نہ ہوگا۔
خواص تین ہیں:
- جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا اس کے دل سے ان شاء اللہ سیاہی گھٹے گی۔
- تب یا درد سر کا مریض یا غمگین آدمی اگر اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر روٹی پر اس کا نقش جذب کر کے کھائے تو حق تعالٰی شانہ اس کو شفا اور خلاصی بخشے گا۔
- جو اس کو بکثرت پڑھے گا ، برے اخلاق اور روحانی امراض اور ظاہری بیماریوں سے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا اور اس کے مال و اولاد میں برکت ہوگی۔
خواص چھ ہیں:
- جو کوئی یہ اسم اکتالیس (41) بار پانی پر پڑھے اور وہ پانی اپنی آنکھوں پر چھڑ کے اُس کی نظر تیز ہو جائے گی۔
- جس کو ضیق النفس (دمہ) یا تکان یا گرانی اعضاء ہو اس کو لکھ کر بدن پر پھیر دے اور پانی پر دم کر کے پانی پی لے تو نفع ہو اور اگر کمزور نظر والا اپنی آنکھ پر پھیرے، نگاہ میں ان شاء اللہ ترقی ہو۔
- جو شخص معاشی تنگی یا کسی اور دکھ درد یا رنج وغم میں مبتلا ہو وہ اس اسم کو اکتالیس (41) مرتبہ روزانہ پڑھے، ان شاء اللہ اس سے رہائی نصیب ہوگی۔
- جس شخص کی آنکھوں کی روشنی جاتی رہی ہو وہ اس اسم کو اکتالیس (41) بار ہر روز پڑھا کرے، اور لعاب دہن اپنی آنکھوں پر لگا دے اور پانی پر دم کر کے پئے ، ان شاء اللہ روشنی برقرار ہو جائے گی۔
- جو کوئی مفلس ہو اس اسم کو اکیس (21) بار پڑھے ان شاء اللہ غنی ہو جائے گا اور جو کوئی بہت پڑھے، خلق میں با عزت رہے۔
- جو کوئی اس اسم مبارک کو پانچ ہزار (5000) بار روز پڑھے گا ان شاء اللہ قیامت کے دن بلند مرتبہ پائے گا۔
خواص پانچ ہیں
- جو شخص اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ اسے رتبہ کی بلندی خوشحالی اور مقصد میں کامرانی نصیب ہوگی۔
- جو اس اسم کو ورم یعنی سوجن پر تین (3) بار پڑھ کر پھونکے گا ان شاء اللہ صحت پائے گا۔
- اگر فقیر اسے ایک سو دس (110) بار پڑھے تو غنی ہو جائے اور دنیا میں عزت پائے۔
- اگر یہ اسم مبارک لکھ کر بچے کو باندھ دیا جائے تو جلدی جوان ہو اگر مسافر اپنے پاس رکھے تو جلدی اپنے عزیزوں سے آملے اگر محتاج ہو تو غنی ہو جائے۔
- یہ اسم مشائح ، بزرگوں، طلبہ اور سالکین کے لئے ایک روحانی خزانہ ہے، اگر اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا نام الْعَلِیمُ بھی ملا لیا جائے تو یہ بڑے اذکار میں شمار ہوتا ہے۔
خواص سات ہیں:
- اس کا بکثرت ذکر کرنے سے علم و معرفت کا دروازہ کھلتا ہے۔
- اگر یه اسم مبارک کھانے کی چیز پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلایا جائے تو باہمی الفت پیدا ہو۔
- جو شخص اپنے عہدہ سے معزول ہو گیا ہو وہ سات (7) روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار (1000) مرتبہ يَا كَبِيرُ پڑھے، ان شاء اللہ اپنے عہدہ پر بحال ہو جائے گا اور اسے بزرگی و برتری نصیب ہوگی۔
- جو کوئی اس اسم کو پڑھے مخلوق کی نظروں میں ممتاز ہو اور بلند مرتبہ پائے۔
- یہ بادشاہوں اور حکام کا وظیفہ ہے وہ اگر اس کا اہتمام کریں تو ان کا رعب رہے اور مہمات بخوبی سر انجام پائیں۔
- جو اسے نو (9) دفعہ کسی بیمار پر پڑھ کر دم کرے ان شاء اللہ بیمار تندرست ہو۔
- جو اسے سو (100) بار پڑھے گا مخلوق میں عزیز رہے گا۔
خواص چھ ہیں:
- جو شخص بکثرت یا حفیظ کا ورد رکھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ ان شاء اللہ ہر طرح کے خوف و خطر اور نقصان و ضرر سے محفوظ رہے گا۔
- یہ اسم مبارک خوفناک سفر میں حفاظت کے لئے بے حد مفید اور سریع الاثر ہے حتی کہ اگر اسے پڑھ کر درندوں کے درمیان سو جائے تو ان شاء اللہ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، اس اسم کے ذکر کے بعد تین (3) بار یہ دعا پڑھے يَا حَفِيظُ احْفَظْنِی
- جو اس اسم کو ہر روز سولہ (16) بار پڑھے گا، ان شاء اللہ ہر طرح سے نڈر رہے گا۔
- جو مغرب کے بعد اکتالیس (41) بار قبلہ کی طرف چہرہ کرکے یا حَافِظُ يَا حَفِيظٌ يَا رَقِيبُ يَا مُجِيبُ يَا اللَّهُ يَااللہ پڑھے ان شاء اللہ غیب سے روزی پائے گا۔
- جو یہ اسم مبارک کسی بیمار پر چالیس (40) ہفتہ تک ستر (70) ستر (70) بار روز پڑھ کر دم کرے گا، ان شاء اللہ تندرست ہو جائے گا۔
- اس کو پڑھنے اور اپنے پاس لکھ کر رکھنے والا ڈوبنے ، جلنے ، دیو، پری اور نظر بد سے ان شاء اللہ حفوظ رہے گا۔
خواص چھ ہیں:
- اگر کوئی خالی آبخورے میں سات (7) مرتبہ یه یہ اسم پڑھ کر دم کرے اور اس میں خود پانی پئے یا یا کسی دوسرے کو پلائے تو ان شاء اللہ مقصد حاصل ہوگا یہ عمل سفر میں امن کے لئے بھی مفید ہے خاص طور پر جب اس کے ساتھ سورہ قریش کو ملا کر صبح و شام پڑھی جائے۔
- جس کی آنکھ سرخ ہو اور درد کرتی ہو وہ اس اسم کو دس (۱۰) بار پڑھ کر دم کرے۔
- جو کسی کو غریب دیکھے یا خود اس کو غریبی پیش آئے یا کوئی لڑکا بدخوئی کرے یا بہت روئے سات (7) بار خالی آبخورے پر یہ اسم مبارک پڑھ کر دم کرے اور اس میں پانی ڈال کر خود پٹے یا دوسرے کو پلائے ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
- اگر روزہ دار کو ہلاکت کا خوف ہو تو سو (100) بار پھول پر پڑھ کر اسے سونگھے ان شاء اللہ قوت پائے گا اور ہر روز روزہ رکھ سکے گا۔
- جو اس اسم کو الْقَائِمُ کے ساتھ ملا کر ہر نماز کے بعد سات (7) بار پڑھے گا ، سو دائمی امراض سے ان شاء اللہ شفا پائے گا۔
- جو اس اسم کو ہر روز سات (7) بار پانی پر دم کر کے پئے گا ان شاء اللہ غیب سے روزی پائے گا اور کبھی بھوکا نہ رہے گا۔
خواص چھ ہیں:
- جو کوئی چور یا حاسد یا ہمسایہ یادشمن یا چشم زخم یا نظر بد سے ڈرتا ہو ایک ہفتہ تک صبح ( طلوع آفتاب سے پہلے ) اور شام غروب آفتاب سے پہلے) ستر (70) بار حَسْبِيَ اللهُ الْحَسِيبُ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے ہفتہ گزرنے سے پہلے امن عطا فرمائے گا اور ان شاء اللہ تمام کام درست ہو جائیں گے پڑھائی کا آغاز جمعرات کے دن سے کرے۔
- جو روزانہ حَسْبِيَ اللهُ الْحَسِيبُ پڑھے گا ان شاء اللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو ستر (70) بار پڑھے گا، ان شاء اللہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔
- اگر کوئی مشکل پیش آئے تو ایک ہفتہ تک روزانہ صبح و شام ایک سو پینتالیس (145) بار یہ اسم مبارک پڑھے، ان شاء اللہ مشکل آسان ہو جائے گی۔
- اگر کسی سے حساب میں تشدد کا اندیشہ ہو، یا کسی بھائی برادری سے کسی معاملہ میں خوف ہو تو سات (7) روز تک طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے بیس (20) بار یہ اسم مبارک پڑھ لیا کرے۔
- الْحَسِيبُ میں اسم اعظم کی طرف اشارہ ہے۔ (واللہ اعلم )
خواص تین ہیں :
- جو کوئی اس اسم کو تہتر (73) بار پڑھا کرے ان شاء اللہ صاحب وقار ہو۔
- جو کوئی اس کو دس (۱۰) بار اپنے اسباب پر پڑھے چوری سے محفوظ وسلامت رہے۔
- جو بکثرت اس کا درد رکھے گا اور مشک و زعفران سے لکھ کر پئے گا اور اپنے پاس رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس کو ان شاء اللہ عزت و عظمت اور قدر و منزلت عطا فرمائے گا۔
خواص دو ہیں :
- جو شخص روزانہ سوتے وقت يَا كَرِيمُ پڑھتے پڑھتے سو جایا کرے اللہ تعالیٰ اس کو علماء وصلحاء میں عزت فرمائیں گے اور غیب سے روزی عطا فرمائیں گے۔
- جو شخص الْكَرِيمُ ذُو الطَّولِ الْوَهَّابُ کو کثرت سے پڑھے اس کے اسباب واحوال میں برکت ظاہر ہوگی۔
خواص سات ہیں:
- اس اسم کا ذکر کرنے سے مال و عیال محفوظ رہتے ہیں۔
- اگر کسی کی کوئی چیز گم ہوگئی ہوتو بکثرت اس کا ورد کرنے سے ان شاء اللہ واپس مل جاتی ہے۔
- اگر اسقاط حمل کا خطرہ ہو تو حاملہ عورت پر سات (7) مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھنا مفید ہے۔
- سفر میں جاتے وقت اپنے اہل و اولاد میں سے جس پر کوئی خطرہ یا فکر ہو اس کی گردن پر ہاتھ رکھ کر سات (7) بار یہ اسم مبارک پڑھے، ان شاء اللہ وہ مامون رہے گا
- جو کوئی اس اسم کو سات (7) بار یا ستر (70) بار اپنی بیوی، فرزند یا مال پر پڑھ کر دم کرے جنات اور تمام دشمنوں اور آفتوں سے ان شاء اللہ محفوظ رہے اور اس کا رعب بھی بڑھ جائے گا۔
- جو کوئی پھوڑے پھنسی پر تین بار یہ اسم مبارک پڑھ کر پھونک دے، ان شاء اللہ شفا حاصل ہوگی۔
- جو کوئی اپنا مال اسباب ( گاڑی وغیرہ ) کہیں چھوڑتے وقت اس اسم کو پڑھ لے تو ان شاء اللہ چوری سے حفاظت رہے گی۔ مجرب ہے۔
خواص چار ہیں:
- جو کوئی کثرت سے یا مُجِيْبُ پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کی دعائیں بارگاہ الہی میں قبول ہونے لگیں گی۔
- جو یہ اسم مبارک اپنے پاس لکھ کر رکھے گا اللہ تعالیٰ کی امان میں رہے گا۔
- جو کوئی درد سر کے لئے یہ اسم مبارک تین بار پڑھ کر دم کر لے گا، ان شاء اللہ درد سر دور ہو گا ۔
- جو اس اسم کو طلوع آفتاب کے وقت پچپن (۵۵) بار پڑھنے کا معمول بنائے گا ان شاء اللہ مستجاب الدعوات ہوگا۔
خواص پانچ ہیں:
- جو اس کا کثرت سے ذکر کرے گا ظاہری اور باطنی غنا نصیب ہوگا، نیز اسے عزت ، حوصلہ، بردباری، وسعت قلبی ، اوردل کی صفائی نصیب ہوگی اور اللہ تعالی معاملات میں کشادگی اس کے لئے عطا فرمائے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو پڑھتا ہے اس پر ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔
- جو اس اسم کو پڑھنے کا معمول بنالے اسے ان شاء اللہ روزی ملے گی اور مفلس نہیں ہوگا۔
- جس کو بچھو کاٹ لے وہ یہ اسم مبارک ستر (70) بار پڑھ کر دم کرے ان شاء اللہ زہر اثر نہ کرے گا۔
- جو کشائش (کشادگی ) کے واسطے اس کا جتنا ورد بڑھائے گا اتنا مالدار ہو جائے گا۔
خواص پانچ ہیں:
- جو کوئی کثرت سے یا حَكِيمُ پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس پر ان شاء اللہ علم و حکمت کے دروازے کھول دیں گے۔
- جس کسی کا کوئی کام پورا نہ ہوتا ہو وہ پابندی سے اس اسم کو پڑھا کرے ان شاء اللہ کام پورا ہو جائے گا۔
- جو ظہر کے بعد نوے (۹۰) بار اس اسم کو پڑھ لیا کر بے تمام مخلوق میں سرخرو ر ہے گا۔
- جو اس کو بہتر (72) بار پڑھا کرے ان شاء اللہ اسے کوئی مشکل پیش نہ آئے اور سب حاجتیں بر آئیں۔
- جو کوئی اس کا بکثرت ورد رکھے گا علم و حکمت کے چشمے اس کی زبان سے پھوٹیں گے اور وہ لطیف اشارات اور معانی کے اسرار کو بھی سمجھ لے گا۔
خواص چار ہیں:
- جو کوئی ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ يَا وَدُودُ پڑھ کر کھانے پر دم کرے گا اور بیوی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے گا تو ان شاء اللہ میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہو جائے گا اور باہمی محبت پیدا ہو جائے گی۔
- جس کا بیٹا برائیوں میں مبتلا ہو وہ جمعہ کے بعد ایک ہزار ایک (۱۰۰۱) بار یہ اسم مبارک معطر و لطیف شیرینی پر پڑھ کردم کرے اور دو رکعت نماز ادا کرے اور وہ شیرینی اس کو کھلائے ان شاء اللہ صالح ہو جائے گا۔
- اس کا ورد تسخیر کے لئے بھی مفید ہے۔
- جو شخص کسی پریشانی میں پڑ جائے وہ دو رکعت نماز پڑھ کر یہ دعا کرے ان شاء اللہ پریشانی دور ہو جائے گی۔ دعا یہ ہے:
اللَّهُمَّ يَا وَدُودُ ( تين بار ) يَا ذَالْعَرْشِ الْمَجِيدِ يَا مُبْدِى يَا مُعِيدُ يَا فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ اَسْئَلُكَ بِنُورِ وَجْهِكَ الَّذِي مَلَا أَرْكَانَ عَرْشِكَ وَبِقُدْرَتِكَ الَّتِي قَدَرْتَ بِهَا عَلَى جَمِيعِ خَلْقِكَ وَبِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ يَا غِيَاثَ الْمُسْتَغِيثِينَ اغْثِنِي (آخری جملہ تین بار )
خواص پانچ ہیں:
- جو کوئی کسی موذی مرض مثلاً برص، آتشک، جذام وغیرہ میں گرفتار ہو وہ چاند کی ۱۳، ۱۴، ۱۵ تاریخ کو روزے رکھے اور افطار کے بعد بکثرت اس اسم کو پڑھا کرے اور پانی پر دم کر کے پیئے ان شاء اللہ وہ مرض دور ہو جائے گا۔
- بیسں (۲۰) دن تک روزہ رکھ کر افطار کے وقت ستاون (57) بار اس اسم کا پڑھنا موذی امراض کے لئے مفید ہے۔
- جس کو اپنے ساتھیوں میں عزت و حرمت نہ ہو، وہ ہر صبح کو نانوے (۹۹) بار یہ اسم پڑھ کر اپنے اوپر پھونکے، ان شاءاللہ عزت و حرمت حاصل ہوگی۔
- جو گرمیوں میں اس اسم کو پڑھے گا، تشنگی سے مامون رہے گا۔
- جو اس اسم پر مداوت کرے گا، بزرگ ہوگا ۔
خواص چار ہیں:
- جو کوئی روزانہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک سو (۱۰۰) مرتبہ يَا بَاعِثُ پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کا دل علم و حکمت سے زندہ ہو جائے گا۔
- جو اس اسم کو سو (۱۰۰) بار روزانہ پڑھنے کا معمول بنائے گا اس سے ان شاء اللہ نیکیاں سرزد ہوں گی اور برائیوں سے بچا رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم مبارک کو سات (7) بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونکے اور حاکم کے روبرو جائے تو حاکم مہربان ہوگا۔
- جو اس کا بکثرت ورد رکھے گا خوف الہی اس پر غالب رہے گا۔
خواص تین ہیں:
- جس شخص کی بیوی یا اولاد نافرمان ہو وہ صبح کے وقت اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اکیس (۲۱) مرتبہ یَا شَهِیدُ پڑھ کر دم کرے، ان شاء اللہ فرمانبردار ہو جائے گی۔ بعض علماء کے نزدیک اکیس (۲۱) کے بجائے اکتیس (۳۱) بار پڑھنا مفید ہے۔
- جو اس اسم کو پابندی سے پڑھے گا اسے ان شاء اللہ گناہوں سے پر ہیز گاری نصیب ہوگی۔
- اہل مراقبہ اور شہادت کے متمنی حضرات کے لئے یہ اسم بہت مناسب اور مفید ہے۔
خواص پانچ ہیں:
- جو روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) بار اس کا ورد کرے اس کے اخلاق اچھے ہو جائیں گے اور اس کی طبیعت کی اصلاح ہوجائے گی۔ ان شاء اللہ
- جو روزانہ سو (۱۰۰) بار لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِينُ پڑھے گا اللہ تعالی اسے فقر سے غنا عطا فرمائیں گے اور انشاء اللہ اس کے معاملات آسان ہو جائیں گے۔
- جو کوئی اس اسم کو بکثرت پڑھے گا مخلوق میں عزیز ہو جائے گا۔
- اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو ایک پاک چوکور کاغذ لے کر ہر کونے پر اس اسم کو لکھے اور آدھی رات کو ہتھیلی پر کاغذ رکھ کر آسمان کے نیچے کھڑا ہو جائے اور یہ اسم ایک سوننانوے (۱۹۹) بار پڑھے، ان شاء اللہ گمشدہ چیز مل جائے گی۔
- اگر قیدی آدھی رات کو سر ننگا کر کے ایک سو آٹھ (۱۰۸) بار یہ اسم مبارک پڑھے تو ان شاء اللہ قید سے خلاصی نصیب ہوگی۔
خواص سات ہیں:
- جو کوئی کسی بھی آسمانی آفت کے خوف کے وقت يَا وَكِيلُ کا ورد کرے گا اور اس اسم کو اپنا وکیل بنالے گا وہ ان شاء اللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
- جو کوئی ہر روز عصر کے وقت سات (7) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا ، وہ اللہ کی پناہ میں رہے گا۔
- جو برے کاموں سے نہ بچ سکے دس (۱۰) بار یہ اسم مبارک پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور لکھ کر اس کا پانی پئے ان شاء اللہ برے کام سے نجات ملے گی۔
- جو اسے بہت پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے کاموں کا ذمہ دار ہوگا، اور اس کو اس کی خواہشوں کے حوالے نہیں فرمائے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو ایک سو چھیانوے (196) بار ہر روز پڑھ لے ظالم کے ظلم سے ان شاء اللہ بچا رہے گا اور کسی سے نہیں ڈرے گا۔
- یہ اسم اسم اعظم کے مطابق ہے۔
- ہر حاجت کے لئے اس کی کثرت مفید ہے۔
خواص چھ ہیں:
- اگر اسے کم ہمت پڑھے، باہمت ہو جائے، اگر کمزور پڑھے، زور آور ہو، اگر مظلوم اپنے ظالم کو مغلوب کرنے کے لئے پڑھے تو ان شاء اللہ مغلوب ہو جائے گا۔
- ظالم کی ہلاکت یا اس کے شر سے حفاظت کے لئے اس اسم کا ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھنا بہت مفید ہے۔
- جس کا رزق تنگ ہو وہ ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اور اس کے ساتھ اس آیت کا ورد کرے الله لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ ان شاء اللہ اس کے ساتھ لطف و کرم کا معاملہ ہوگا اور خیر کا دروازہ اس کے لئے کھول دیا جائے گا۔
- جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا ان شاء اللہ صاحب قوت ہوگا اور جلد بڑے منصب تک پہنچے گا۔
- جس کا دشمن طاقت ور ہو اور یہ اس کو دفع کرنے سے عاجز ہو تو تھوڑا سا خمیری آٹا لے کر اس کی ایک ہزار ایک سو (۱۱۰۰) چنے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی گولیاں بنالے پھر ہر ایک گولی پر یا قوی پڑھ کر دشمن کے دفع کی نیت سے مرغ کے آگے ڈالے یہاں تک کہ سب اسی طرح ختم کر دے اللہ تعالی اس کے دشمن کو ان شاء اللہ مغلوب و مقہور کر دے گا بے محل اور ناحق یہ عمل نہ کرے ورنہ اپنا نقصان ہوگا۔
- اگر جمعہ کی دوسری ساعت میں یہ اسم بہت پڑھے گا تو نسیان جاتا رہے گا۔
خاص پانچ ہیں:
- جس عورت کا دودھ کم ہو یا نہ ہو اس کو الْمَتِينُ کاغذ پر لکھ کر دھو کر پلائیں ان شاء اللہ خوب دودھ ہوگا۔
- جس بچے کا دودھ چھڑایا گیا ہو اور وہ صبر نہ کرتا ہوا اسے بھی یہ اسم مبارک دس (۱۰) بار لکھ کر پلایا جائے ان شاء اللہ صبر کرے گا۔
- جو کوئی ملکی منصب چاہتا ہو وہ اتوار کے دن اول ساعت میں اس نیت سے تین سو ساٹھ (360) بار یہ اسم مبارک پڑھے ان شاء اللہ وہ منصب پالے گا۔
- جو اس کا بکثرت ورد کرے گا۔ اس کی مشکل آسان ہو جائے گی اور ان شاء اللہ حاجات پوری ہوں گی۔
- جو کوئی فاسق و فاجر لڑکے یا لڑکی پر دس (۱۰) بار اَلْقَوِيُّ الْمَتِينُ پڑھے گا تو اس کی اصلاح ہو جائے گی اور ان شاء اللہ وہ غلطی سے باز رہے گا۔
خواص چار ہیں:
- جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا محبوب ہو جائے گا اور اسے ولایت عظمی کا مقام نصیب ہوگا، اور اس پر اشیاء کے حقائق کھول دیئے جائیں گے۔
- جس کو کوئی مشکل پیش آئے وہ شب جمعہ میں ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے، ان شاء اللہ مشکل دور ہو جائے گی اور وہ اولیاء اللہ میں شامل کیا جائے گا۔
- اگر بیوی کے پاس جانے کے وقت اس اسم کو پڑھے گا تو دونوں ایک دوسرے کے لئے کارآمد بن جائیں گے۔
- جو شخص اپنی بیوی کی عادتوں اور خصلتوں سے خوش نہ ہو وہ جب اس کے سامنے جائے اس اسم کو پڑھا کرے ان شاء اللہ نیک خصلت ہو جائے گی۔
خواص آٹھ ہیں:
- جو شخص پینتالیس (45) دن تک متواتر ترانوے (۹۳) مرتبہ تنہائی میں یا حَمِیدُ پڑھا کرے گا اس کی تمام بری خصلتیں اور عادتیں ان شاء اللہ دور ہو جائیں گی۔
- جو کوئی اس اسم مبارک کو بہت پڑھے گا پسندیدہ افعال ہوگا۔
- جو فخش اور بری باتیں کرنے کا عادی ہو اور اس سے نہ بچ سکے وہ پیالہ پر الْحَمِيدُ لکھے، پھر نوے (۹۰) بار پڑھ کر دم کرے اور ہمیشہ اس پیالہ میں پانی پیا کرے، ان شاءاللہ فخش گوئی سے امان پائے گا۔
- اگر کوئی گونگا اس اسم کو گھول کر پئے، زبان سے صاف باتیں کرے۔
- جو فجر کے بعد ننانوے (۹۹) بار یہ اسم مبارک پڑھ کر ہاتھ پر دم کر کے چہرے پر پھیر لیا کرے اللہ تعالیٰ اسے عزت، نصرت اور ان شاء اللہ چہرے کا نور عطا فرمائے گا۔
- جو اس اسم کو فرض نماز کے بعد سو (۱۰۰) بار پڑھنے کا معمول بنالے ان شاء اللہ صالحین میں سے ہو جائے گا۔
- جو اس اسم کو فجر اور مغرب کے بعد چھیاسٹھ (66) بار پڑھنے کا معمول بنالے اسے ان شاء اللہ اقوال وافعال حمیدہ حاصل ہوں گے۔
- سورہ فاتحہ کے بعد یہ اسم لکھ کر کسی مریض کو پلانے سے ان شاء اللہ شفاء ہوگی ۔
خواص پانچ ہیں:
- جو شب جمعہ میں ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے حساب و کتاب سے نجات عطاء فرمادے گا۔
- جو روٹی کے دس ٹکڑے لے کر ہر ٹکڑے پر بیس (۲۰) بار یہ اہم مبارک پڑھ کر کھائے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لئے مخلوق کو مسخر فرمادیں گے۔
- جو اس کا بکثرت ذکر کرے گا اسے مراقبہ نصیب ہوگا اور اگر اسے اللہ تعالیٰ کے نام الْمُحِيطُ کے ساتھ ملا کر پڑھ لیا جائے تو اسے بے شمار علوم عطا کئے جائیں گے۔
- جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھا کرے ان شاء اللہ گناہ سے بچا رہے۔
- جو کوئی دس (۱۰) بار یہ اسم مبارک پڑھا کرے، اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور پناہ میں رہے۔
خواص پانچ ہیں:
- اگر کوئی اس اسم کا ورد رکھے تو اس کی زبان سے صحیح اور درست بات جاری ہوگی ۔
- جس کی بیوی کو حمل ہو اور وہ اسقاط حمل سے ڈرتا ہو وہ سحر کے وقت نوے (۹۰) بار یہ اسم مبارک پڑھ کر شہادت کی انگلی بیوی کے پیٹ کے گرد یا شکم پر پھیر دے حمل ان شاء اللہ ساقط نہ ہوگا۔
- جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے افعال نیک اس سے سرزد ہوں، گناہوں سے بچا رہے۔
- جس شخص کا مال چوری ہو گیا ہو وہ اس اسم کو پڑھے ان شاء اللہ مال مل جائے گا۔
- جو کوئی اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا۔ حق تعالی شانہ اسے تمام بلیات سے نجات دے گا۔
خواص تین ہیں:
- گمشدہ شخص کو واپس بلانے کے لئے جب گھر کے تمام آدمی سو جائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر ستر مرتبہ يَا مُعِيدُ پڑھے ان شاء اللہ گم شدہ سات روز میں واپس آ جائے گا یا پتہ چل جائے گا۔
- جو کوئی کسی معاملہ میں متحیر ہو وہ ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے، خلجان دور ہو جائے گا اور ان شاء اللہ درست سمت کی طرف رہنمائی ہوگی۔
- اگر کوئی بات یا چیز بھول گیا ہو تو يَا مُبْدِى يَا مُعِيدُ کا ورد کرنے سے ان شاء اللہ یاد آ جائے گی نیز اس کے پڑھنے سے مخفی امور کی طرف بھی رہنمائی ہوتی ہے۔
خواص آٹھ ہیں:
- جو اس اسم کو ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھنے کا معمول بنائے گا، ان شاء اللہ اس کا دل زندہ ہو جائے گا، اور بدن میں تقویت پیدا ہوگی۔
- جوشخص بیمار ہو بکثرت اس اسم کا درد رکھے، یا کسی دوسرے پر یا اسم مبارک بکثرت پڑھ کر دم کر دے، ان شاءاللہ صحت یاب ہو جائے گا۔
- جو شخص نواسی (۸۹) بار الْمُحْيِي پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے گا وہ ہر طرح کی قید و بند سے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔
- جو کوئی درد یا کسی عضو کے ضائع ہونے سے خائف ہو وہ الْمُحْيِي ) سات (۷) بار پڑھے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔
- جو ہفت اندام کے درد کو دور کرنے کے لئے سات (7) روز تک سات بار پڑھ کر دم کرے گا تندرست ہو جائے گا۔
- جس کو کسی سے جدائی کا اندیشہ ہو یا قید کا خوف ہو اس اسم مبارک کو بکثرت پڑھے۔
- جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا ان شاء اللہ اس کا دل منور ہو جائے گا۔
- جو کسی کے قہر سے ڈرتا ہو روٹی کے ایک ٹکڑے پر اٹھاون (58) بار یہ اسم پڑھ کر کھا لے۔ ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔
خواص چار ہیں:
- جو کوئی یہ اسم اس قدر پڑھے کہ اس پر حال طاری ہو جائے پھر وہ ظالموں فاسقوں میں سے کسی کی ہلاکت کی دعا کرے تو اس وقت ہلاک ہو جائے گا۔
- جو اسم کو بکثرت پڑھے گا اس کا نفس ان شاء اللہ مغلوب ہو جائے گا۔
- جس کو اسراف کی عادت ہو یا اس کا نفس عبادت پر آمادہ نہ ہوتا ہو وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر الْمُمِيتُ پڑھتے پڑھتے سو جائے تو ان شاء اللہ اس کا نفس مطیع ہوگا۔
- جو اس اسم کو سات (7) بار پڑھ کر دم کرے گا، ان شاء اللہ اس پر جادو اثر نہ کرے گا۔
خواص پانچ ہیں:
- جو کوئی روزانہ تین (۳) بار الْحَیّ کا ورد رکھے گا وہ ان شاء اللہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔
- اگر کوئی اس اسم کو چینی کے برتن پر مشک اور گلاب سے لکھ کر شیریں (میٹھے ) پانی سے دھو کر پینے یا کسی دوسرے بیمار کو پلائے تو ان شاء اللہ شفائے کامل نصیب ہوگی۔
- جو ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک کسی بیمار پر پڑھے گا اس کی عمر، ان شاء اللہ دراز ہوگی اور قوت روحانیہ اس میں زیادہ ہوگی ۔
- کسی سخت حاجت کے وقت اگر کوئی اپنے نام کے اعداد کے موافق مع اول و آخر درود شریف ایک وقت مقرر کر کے يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَنُ يَا رَحِيمُ پڑھا کرے تو اس کی حاجت پوری ہوگی ۔
- اگر کوئی اس اسم کو ایک سو میں (130) دفع کاغذ پر لکھ کر دروازہ پر لٹکا دے تو اس گھر میں جتنے لوگ رہتے ہوں گے وہ ان شاء اللہ برے امراض سے محفوظ رہیں گے۔
خواص نو ہیں:
- جو اس اسم کو ہر روز تنہائی میں سترہ (17) بار پڑھے گا ان شاء اللہ کند ذہنی سے نجات پائے گا اور اس کا حافظہ قوی اور دل منور ہو جائے گا۔
- جس آدمی کو نیند نہ آتی ہو وہ یہ دو آیتیں پڑھے: وَتَحْسَبُهُمْ أَيْقَاضًا وَهُوَ رُقُودٌ (سورہ کہف: آیت (۱۸) فَضَرَبْنَا عَلَى آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ ۔ سورۂ کہف آیت (1) ان شاء اللہ نیند آ جائے گی۔ یہ عمل دوسرے پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ اور جو زیادہ سونے کا عادی ہو اس کے سر پر الم اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ پڑھ کر دم کیا جائے ان شاء اللہ اس کی نیند بھاگ جائے گی۔
- اگر کوئی چاہے کہ اس کا دل زندہ ہو جائے اور کبھی نہ مرے تو وہ ہر دن چالیس (40) بار یہ پڑھا کرے: ﴿يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ )
- جاننا چاہئے کہ الْحَيُّ الْقَيُّومُ دونوں عظیم نام ہیں اور حضوری کیفیت رکھنے والے لوگوں کا ذکر ہیں۔ حضور اکرم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا سے فرمایا کہ وہ یہ دعا صبح و شام پڑھا کریں: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ اَصْلِحُ لِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ
- جو شخص بکثرت الْقَيُّومُ کا ورد رکھے گا ان شاء اللہ لوگوں میں اس کی عزت زیادہ ہوگی ۔
- جو تنہائی میں بیٹھ کر اس کا ورد کرے گا ان شاء اللہ خوش حال ہو جائے گا۔
- جو شخص صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ کا ورد کرے گا ان شاء اللہ اس کی سستی و کاہلی دور ہو جائے گی۔
- سحر کے وقت جو کوئی بلند آواز سے اس کو پڑھے گا اس کا تصرف دلوں میں ظاہر ہوگا یعنی لوگ اسے دوست رکھیں گے۔
- جو اکتالیس (41) بار روز یہ دعا مانگے گا ان شاء اللہ اس کا مردہ دل زندہ ہو جائے گا ﴿يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تُحْيِيَ قَلْبِي بِنُورِ مَعْرِفَتِكَ أَبَدًا )
خواص چھ ہیں:
- جو شخص کھانا کھاتے وقت یا واجد کا وردر رکھے، غذا اس کے قلب کی طاقت وقوت اور نورانیت کا باعث ہوگی ۔ ان شاء الله
- جو تنہائی میں بکثرت اس اسم کو پڑھے گا مالدار ہوگا۔
- جو کوئی کھانا کھانے کے وقت ہر نوالے کے ساتھ اس کو پڑھے گا وہ کھانا ان شاء اللہ پیٹ میں نور ہوگا۔ اور بیماری دور ہوگی۔
- جو اس اسم کو بہت پڑھے گا اس کا دل ان شاء اللہ غنی ہوگا۔
- جو اس اسم کو پڑھے گا ان شاء اللہ ظالم کے ظلم سے بچا رہے گا۔
- جو اسے اس قدر پڑھے گا کہ اس پر حال طاری ہو جائے وہ اپنے باطن میں ایسی معرفت پائے گا جس کا اس نے پہلے مشاہدہ نہیں کیا ہوگا۔
خواص چار ہیں:
- جو تنہائی میں یہ اسم اس قدر پڑھے کہ بے خود ہو جائے تو ان شاء اللہ اس کے قلب پر انوار الہیہ ظاہر ہونے لگیں گے۔
- اگر کوئی اس اسم کو پانی پر دم کر کے مریض کو پلائے تو ان شاء اللہ مریض شفا پائے۔
- جو اس اسم کو دس (۱۰) بار شربت پر پڑھ کر پی لیا کرے گا وہ ان شاء اللہ بیمار نہ ہوگا۔
- جو اس کو بکثرت پڑھے گا مخلوق کی نگاہ میں عزیز و بزرگ ہوگا۔
خواص تین ہیں:
- جو کوئی روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ اَلْوَاحِدُ الْأَحَدُ پڑھا کرے اس کے دل سے ان شاء اللہ مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا۔
- جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہو وہ (الْوَاحِدُ الْأَحَدُ) کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، ان شاء اللہ اسکو اولاد صالح نصیب ہوگی۔
- جو کوئی تنہائی سے ہراساں ہو وہ با وضو ایک ہزار (۱۰۰۰) بار اس اسم کو پڑھے۔ ان شاء اللہ اس کے دل سے خوف جاتا رہے گا اور اس کے لئے عجائبات ظاہر ہوں گے۔
خواص سات ہیں:
- جو کوئی روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ اَلْوَاحِدُ الْأَحَدُ پڑھا کرے اس کے دل سے ان شاء اللہ مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا۔
- جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہو وہ (الْوَاحِدُ الْأَحَدُ) کولکھ کر اپنے پاس رکھے، ان شاء اللہ اس کو اولاد صالح نصیب ہوگی۔
- حضور اکرم ا نے ایک شخص کو یہ دعا مانگتے ہوئے سنا:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّى أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمُ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ .
تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے اللہ تعالیٰ سے اس اسم اعظم کے ذریعہ دعا کی ہے جس کے ذریعے جب مانگا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔ (ابوداؤد، ترمذی) - جو کوئی اس اسم کو پڑھے گا ان شاء اللہ ظالم کے ظلم سے بچا رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو نو(۹) مرتبہ پڑھ کر حاکم کے آگے جائے گا، ان شاء اللہ عزت وسرفرازی پائے گا۔
- جو کوئی سانپ کے کاٹے پر ایک سو ایک (۱۰۱) بار الْوَاحِدُ الْأَحَدُ پڑھ کر دم کرے، ان شاء اللہ سانپ کا کاٹا ہوا مریض تندرست ہو جائے گا۔
- جو تنہائی میں اسے ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھے گا ان شاء اللہ فرشتہ خصلت ہو جائے گا۔
خواص پانچ ہیں:
- جو کوئی سحر کے وقت سجدہ میں سر رکھ کر ایک سو پندرہ (۱۱۵) یا ایک سو پچیس (۱۲۵) مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا اس کو ان شاء اللہ ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہوگی ، اور کسی ظالم کے ہاتھ میں گرفتار نہ ہوگا۔
- جو شخص باوضو اس اسم کا ورد جاری رکھے وہ ان شاء اللہ مخلوق سے بے نیاز ہو جائے گا۔
- جو کوئی یہ اسم ایک سو چونتیس (134) بار پڑھے آثار صمدانی ظاہر ہوں اور ان شاء اللہ کبھی بھوکا نہ رہے۔
- جو کوئی اس اسم کو بکثرت پڑھے اس کی مشکلیں آسان ہوں۔
- جو اسے ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھا کرے گا دشمن پر ان شاء اللہ فتح پائے گا۔
خواص چار ہیں:
- اگر کوئی وضو میں ہر عضو کو دھوتے وقت الْقَادِرُ پڑھے گا تو کسی ظالم کے ہاتھ ان شاء اللہ گرفتار نہ ہوگا اور کوئی دشمن اس پر فتح نہ پائے گا۔
- اگر کوئی مشکل پیش آئے تو اکتالیس (۴۱) بار یہ اسم مبارک پڑھے ان شاء اللہ وہ کام آسان ہو جائے گا۔
- جو اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ جمیع آفات سے بچا رہے۔
- جو شخص دو رکعت نماز پڑھ کر سو (۱۰۰) مرتبہ اَلْقَادِرُ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے دشمن کو ذلیل و رسوا فرما دے گا اگر وہ حق پر ہوگا اور ظاہری طاقت کے علاوہ اسے عبادت کی باطنی طاقت بھی عطا فرمائے گا۔
خواص پانچ ہیں:
- جو کوئی سو کر اٹھنے کے بعد بکثرت الْمُقْتَدِرُ کا ورد کرے یا کم از کم میں (۲۰) مرتبہ پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کم شاء اللہ کے تمام کام آسان اور درست ہو جائیں گے۔
- جو کوئی اس اسم کو پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کا دشمن مغلوب ہوگا۔
- جو اس کا روزانہ بیس(۲۰) مرتبہ ورد رکھے گا ان شاء اللہ رحمت الہی میں رہے گا۔
- جو اس نام کو توجہ کے ساتھ پڑھتا ر ہے ان شاء اللہ اس کی غفلت دور ہو جائے گی۔
- جو شخص حقیقتا مظلوم ہو وہ مہینے کی آخری رات میں اندھیرے کمرے میں ننگی زمین پر دو رکعت نماز پڑھے اور دوسری رکعت کے آخری سجدے میں الْمُقْتَدِرُ الشَّدِيدُ الْقَوِيُّ الْقَاهِرُ پڑھ کر ظالم کے خلاف دعا کرے ان شاء اللہ قبول ہوگی۔
خواص چار ہیں:
- جو شخص جنگ کے وقت الْمُقَدِّمُ کثرت سے پڑھتا رہے گا اللہ تعالیٰ اسے پیش قدمی کی قوت عطا فرمائے گا اور دشمنوں سے محفوظ رکھے گا ، زخم و رنج نہیں پہنچے گا۔
- جو شخص ہر وقت یا مُقَدِّمُ کا ورد رکھے گا ان شاء اللہ وہ اللہ تعالیٰ کا مطیع و فرماں بردار بن جائے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو کثرت سے پڑھے گا وہ دشمن پر ان شاء اللہ غالب رہے گا اور اطاعت الہی میں اس کا نفس فرماں بردار ہوگا۔
- جو اس کو، نو (۹) روشنی بڑھ کر کسی کو کھلائے گا تو ان شاء اللہ وہ اس سے محبت کرے گا غلط اور نا جائز مقصد کے لئے یہ عمل کرنا حرام ہے اور سخت نقصان دہ ہے۔
خواص سات ہیں:
- جو شخص کثرت سے الموخر کا درد رکھے گا اسے ان شاء اللہ سچی توبہ نصیب ہوگی۔
- جو شخص روزانه سو(۱۰۰) مرتبہ اس اسم کو پابندی سے پڑھا کرے اس کو ان شاء اللہ حق تعالیٰ کا ایسا قرب نصیب ہوگا کہ اس کے بغیر چین نہ آئے گا۔
- علماء کرام فرماتے ہیں کہ الْمُقَدِّمُ اورالْمُؤْخِرُ کو ایک ساتھ پڑھتا رہے جب کوئی مشکل پیش آئے اکیس (۲۱) بار اس اسم کو پڑھے ان شاء اللہ مشکل آسان ہو جائے گی۔
- جو اڑتالیس (48) دن تک روزانہ تین ہزار (۳۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھ لیا کرے ان شاء اللہ وہ جو چاہے گا پائے گا۔
- جو اکتالیس (41) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا اس کا نفس ان شاء اللہ مطیع ہوگا۔
- جو ہر روز سو (100) بار یہ اسم مبارک پڑھتا رہے گا ان شاء اللہ اس کے سب کام انجام کو پہنچیں گے۔
- حضور اکرم ﷺ سے یہ دعا منقول ہے:
اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَرُتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (بخاری شریف)
خواص پانچ ہیں:
- جو مسافر ہو وہ جمعہ کے دن ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ اس اسم کو پڑھے ان شاء اللہ جلد بخیریت وطن واپس پہنچے گا۔
- جس شخص کے لڑکا نہ ہو وہ چالیس (40) مرتبہ روزانہ الْاَوَّلُ پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کی مراد پوری ہوگی اور سب مشکلیں آسان ہوں گی۔
- جو چالیس (40) شب جمعہ ہر شب کو عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اس کی ان شاء اللہ تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔
- جو ہر روز گیارہ (۱۱) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا تمام خلقت ان شاء اللہ اس پر مہربانی کرے گی۔
- جو سو (۱۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا ، ان شاء اللہ اس کی بیوی اس سے محبت کرے گی۔
خواص پانچ ہیں:
- جو شخص روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ الْآخِرُ پڑھا کرے اس کے دل سے غیر اللہ کی محبت دور ہو جائے گی اور ان شاء اللہ ساری عمر کی کوتاہیوں کا کفارہ ہو جائے گا ، اور خاتمہ بالخیر ہوگا اور نیک اعمال سرزد ہوں گے۔
- جس کی عمر آخر کو پہنچ گئی ہو اور نیک اعمال نہ رکھتا ہو وہ اس اسم کا ورد کرے حق تعالیٰ اس کی عاقبت ان شاء اللہ بہتر کرے گا۔
- جو کوئی کسی جگہ جائے اور اس اسم کو پڑھ لے وہاں عزت اور توقیر پائے گا۔
- جو اس اسم کو دفع دشمن کے لئے پڑھے گا ان شاء اللہ کامیاب ہوگا۔
- جو عشاء کے بعد ایک سو (۱۰۰) مرتبہ یہ اسم پڑھنے کا معمول بنائے اس کی آخری عمران شاء اللہ پہلی عمر سے بہتر ہوگی۔
خواص چھ ہیں:
- جو شخص نماز اشراق کے بعد پانچ سو (۵۰۰) مرتبہ اَلظَّاهِرُ کا ورد کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی آنکھوں میں روشنی اور دل میں نور عطا فرمائے گا۔ ان شاء اللہ
- اگر بارش وغیرہ کا خوف ہو تو یہ اسم مبارک بکثرت پڑھے، ان شاء اللہ امان پائے گا۔
- اگر کوئی گھر کی دیوار پر یہ اسم مبارک لکھے ان شاء اللہ دیوار سلامت رہے۔
- جو کوئی سرمہ پر گیارہ (11) بار یہ اسم مبارک پڑھ کر آنکھوں میں لگائے لوگ اس پر مہربانی کریں۔
- جو جمعہ کے دن پانچ سو (۵۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا اس کا باطن پر نور ہوگا اور ان شاء اللہ دشمن مغلوب ہوگا۔
- یہ ارباب مکاشفات کا ذکر ہے۔
خواص آٹھ ہیں:
- جو شخص روزانہ تینتیس (۳۳) بار يَا بَاطِنُ پڑھا کرے ان شاء اللہ اس پر باطنی اسرار ظاہر ہونے لگیں گے اور اس کے قلب میں انس و محبت الہی پیدا ہوگی۔
- جو شخص دو رکعت نماز ادا کرے اس کے بعد هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ الظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قدیر ایک سو پینتالیس (145) بار پڑھے ان شاء اللہ اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔
- جو کوئی اس اسم کو اکتالیس (41) بار پڑھے ان شاء اللہ اس کا قلب نورانی ہو جائے گا۔
- جو اس اسم کو ہر نماز کے بعد تینتیس (33) بار پڑھنے کا معمول بنائے تو اس کو جو دیکھے گا محبت کرے گا۔
- جو کوئی ہر روز اپنے دل میں یا زبان سے تین سو ساٹھ (360) بار اس کا وردعشاء یا فجر یاکسی بھی نماز کے بعد کرے گا صاحب باطن اور واقف اسرار الہی ہوگا۔
- جو کسی کو امانت سونپے یا زمین میں دفن کرے وہ کاغذ پر الْبَاطِنُ لکھ کر اس کے ساتھ رکھ دے ان شاء اللہ کوئی اس میں خیانت نہ کر سکے گا۔
- جو ہر روز اسی (80) بار کسی نماز کے بعد اس کو پڑھے گا واقف اسرار الہی ہوگا۔ ان شاء اللہ ۔
- ہر روز تین (3) بار ایک گھنٹہ تک اس کو پڑھے اس کو انسیت الہی نصیب ہوگی۔
خواص سات ہیں:
- جو کوئی اپنا یا کسی اور کا گھر ہر بلا اور بربادی سے بچانا چاہتا ہے تین سو (۳۰۰) بار الْوَالِی پڑھے ان شاء اللہ وہ گھر محفوظ رہے گا۔
- اگر کسی کو تسخیر کرنے کی نیت سے گیارہ (۱۱) بار پڑھے گا وہ آدمی اس کا مطیع و منقاد ہوگا ۔ ان شاء اللہ ۔
- بالکل نئے اور کورے آبخورے پر الْوَالِی لکھ کر اور پڑھ کر اس میں پانی بھرے، پھر پانی کو گھر کے درو دیوار پر چھڑ کے تو وہ گھر ان شاء اللہ آفات سے محفوظ رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے مخلوق میں ان شاء اللہ ذی مرتبہ ہوگا۔
- جو شخص کثرت سے الْوَالِی کا ورد رکھے گا وہ ان شاء اللہ ناگہانی آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
- اسے کثرت سے پڑھنا بجلی کی کڑک سے حفاظت کے لئے مفید ہے۔
- اس اسم کا ذکر ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جن لوگوں پر بالا دستی حاصل ہے مثلاً : حاکم ، افسر ، شیخ وغیرہ۔
خواص سات ہیں:
- جو شخص کثرت سے الْمُتَعَالیٰ کا وردر کے ان شاء اللہ اس کی تمام مشکلات رفع ہوں گی ۔
- جو عورت حالت حیض میں کثرت سے اس اسم کا درد رکھے ان شاء اللہ اس کی تکلیف رفع ہوگی۔
- جو بد کردار عورت ایام کی حالت میں اس اسم کو بہت پڑھے گی وہ اپنی بد فعلی سے نجات پائے گی۔
- جو شخص اتوار کی رات کو غسل کر کے آسمان کی طرف منہ کر کے اس کو تین (۳) بار پڑھ کر جو دعا مانگے گا ان شاء اللہ قبول ہوگی ۔
- اس کا بکثرت ذکر کرنے سے رفعت (بلندی) حاصل ہوتی ہے۔
- جو حاکم کے پاس جاتے وقت یہ اسم پڑھ لے اسے حجت اور غلبہ نصیب ہوگا۔ ان شاء اللہ ۔
- دشمن کی ہلاکت کے لئے سات (7) دن تک روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھنا مفید ہے۔
خواص نو ہیں:
- جو کوئی شراب خوری یا زنا کاری جیسے گناہوں میں گرفتار ہو وہ روزانہ سات (7) بار یہ اسم پڑھے ان شاء اللہ اس کا دل گناہوں سے ہٹ جائے گا۔
- جو اس کو آندھی وغیرہ کی آفتوں کے ڈر سے پڑھے ان شاء اللہ امن میں رہے گا۔
- جو شخص حب دنیا میں مبتلا ہو وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے، ان شاء اللہ دنیا کی محبت اس کے دل سے جاتی رہے گی۔
- جو کوئی اس اسم مبارک کو ایک سانس میں سات (7) بار اپنے لڑکے پر پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سپرد کرے گا وہ بچہ ان شاء اللہ بلوغ تک تمام آفات سے محفوظ رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو پڑھے گا عزیز خلائق ہوگا ۔ ان شاء اللہ ۔
- یه اسم خشکی اور سمندر کے مسافر کے لئے امان ہے۔
- جو اس اسم کو اپنے بچے کے سر پر پندرہ (15) بار پڑھ کر یہ دعا مانگے:
اللَّهُمَّ بِبَرَكَةِ هَذَا الإِسْمِ رَبِّهِ لَا يَتِيمًا وَلَا لَنِيْمًا تو ان شاء اللہ یہ دعا قبول ہوگی، اور بچہ نہ یتیم ہوگا - گناہ کبیرہ کا مرتکب اگر سات سو (700) بار یہ اسم مبارک پڑھے تو ان شاء اللہ گناہوں سے توبہ کی توفیق پائے۔
- اگر اس کے ساتھ الرَّحِيمُ ملاکر يَا بَرُّ يَا رَحِيمُ پڑھا جائے تو یہ قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔
خواص چھ ہیں:
- جو کوئی نماز چاشت کے بعد تین سو ساٹھ (360) مرتبہ اس اسم کو پڑھا کرے گا۔ ان شاء اللہ اسے سچی توبہ نصیب ہوگی۔
- جو شخص کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے گا ان شاء اللہ اس کے تمام کام آسان ہوں گے اور نفس کو طاعت میں خوشی ہوگی ۔
- اگر کسی ظالم پر دس (10) مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کیا جائے تو ان شاء اللہ اس سے خلاصی نصیب ہوگی ۔
- جو کوئی چاشت کی نماز کے بعد اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَتُبُ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ پڑھے اس کے گناہ ان شاء اللہ بخشے جائیں گے۔
- جو اکتالیس (41) دن تک آٹھ سو (۸۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا ، ان شاء اللہ ظاہر و باطن کی نعمتوں سے نوازا جائے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو لکھے اور بارش کے پانی سے دھو کر شراب کے عادی کو پلائے تو اس کی عادت چھوٹ جائے گی اور وہ ان شاء اللہ تائب ہو جائے گا۔
خواص چار ہیں:
- جو شخص حق پر ہو اور دشمن سے بدلہ لینے کی اس میں قدرت نہ ہو وہ تین (۳) جمعہ تک بکثرت یا مُنْتَقِمُ پڑھے اللہ تعالی دشمن سے خود ان شاء اللہ انتقام لے لیں گے۔
- جو کوئی آدھی رات کو یہ اسم مبارک جس نیت سے پڑھے گا وہ کام ان شاء اللہ سر انجام ہوگا۔
- جو کوئی عشاء یا فجر کی نماز کے بعد چالیس (40) دن تک روزانہ ایک ہزار ایک (۱۰۰۱) بار يَا قَهَّارُ يَا مُذِلُّ يَا منتقم پڑھے گا تو ان شاء اللہ ظالم ہلاک ہوگا۔
- جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا ان شاء اللہ اس کی آنکھ ہرگز نہیں دکھے گی۔
خواص پانچ ہیں:
- جو شخص کثرت سے العفو پڑھے گا ان شاء اللہ اس کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ معاف فرما دے گا اور اچھے اعمال کی توفیق بخشے گا۔
- جو تین (۳) ہفتہ تک اس اسم کا ورد رکھے گا سب دشمن اس کے دوست بن جائیں گے اور لوگوں میں معزز ہوگا۔
- جو کوئی کسی شخص سے ڈرتا ہو اس اسم مبارک کو بہت پڑھے ان شاء اللہ خوف دور ہوگا۔
- اگر اس اسم کے ساتھ الْغَفُورُ کو بھی ملا لیا جائے تو یہ قبولیت کے زیادہ قریب ہوگا۔
- جو اسے ایک سو چھپن (156) بار پڑھے گا اللہ تعالی اسے خوف سے امن عطا فرمائے گا۔
خواص تین ہیں:
- جو کسی مظلوم کو ظالم کے ہاتھ سے چھڑانا چاہے یا الرَّؤُوفُ دس (۱۰) بار پڑھے وہ ظالم اس کی شفاعت قبول کرے گا۔
- جو کوئی اسے بکثرت پڑھے گا ظالم کا دل اس پر مہربان ہوگا اور سب لوگ اس کو دوست رکھیں گے، اور ان شاء اللہ اس پر مہربان ہوں گے۔
- جو شخص دس (۱۰) مرتبہ درود شریف اور دس (۱۰) مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا۔ ان شاء اللہ اس کا غصہ رفع ہو جائے گا اور دوسرے غضب ناک شخص پر دم کرے تو اس کا غصہ بھی دور ہو جائے گا۔
خواص چار ہیں:
- جو شخص يَا مَالِكُ الْمُلْكِ کو ہمیشہ پڑھتا رہے گا اللہ تعالیٰ اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیاز فرما دے گا اور ان شاء اللہ وہ کسی کا محتاج نہیں رہے گا۔
- جو بادشاہ کسی ملک کو فتح کرنا چاہتا ہو وہ اس اسم کو بہت پڑھے ان شاء اللہ کامیاب ہوگا۔
- جو يَا مَالِكُ الْمُلْكِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ بہت پڑھے گا وہ اگر فقیر ہوگا تو غنی ہو جائے گا۔ مگر یہ اسم کمال جلال رکھتا ہے۔
- جو بادشاہ اپنی حکومت کا استحکام چاہتا ہو وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے۔
خواص تین ہیں:
- جو شخص کثرت سے یا ذَا الْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ پڑھتا رہے اللہ تعالیٰ اس کو عزت وعظمت اور مخلوق سے استغناء عطا فرمائیں گے۔
- بعض اس کو اسم اعظم کہتے ہیں جو شخص يَا ذَا الْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ بِيَدِكَ الْخَيْرُ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ سو (۱۰۰) بار پڑھ کر پانی پر دم کرے اور وہ پانی بیار کو پلائے تو انشاء اللہ بیار شفا پائے گا۔اگر دل غمکین ہوگا تو اس عمل سے ان شاء اللہ مسرور ہوگا۔
- کوئی روزانہ پابندی سے تین سوتینتیس (۳۳۳) بار يَا مَالِكُ الْمُلْكِ يَا ذَالْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ پڑھے گا، دنیا اس کی فرمانبردار رہے گی۔
خواص پانچ ہیں:
- جو کوئی روزانہ اس اسم کو پڑھا کرے وہ ان شاء اللہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔
- اگر کوئی شخص کسی خاص اور جائز مقصد کے لئے سات سو (700) مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا تو ان شاء اللہ وہ مقصد پورا ہوگا۔
- جو کسی رنج میں مبتلا ہو وہ ہر روز ستر (70) بار یہ اسم مبارک پڑھے ان شاء اللہ رنج سے نجات پائے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو سو (۱۰۰) بار پڑھے گا شیطان کے شر اور وسوسے سے بے خوف ہوگا۔
- اس اسم کی کثرت عبادات میں وسوسوں سے بچنے کا بہترین علاج ہے۔
خواص چار ہیں:
- جس شخص کے رشتہ دار اور احباب منتشر ہو گئے ہوں وہ چاشت کے وقت غسل کرے اور آسمان کی طرف منہ کر کے دس(۱۰) مرتبہ یا جامع پڑھے، اور ایک انگی بند کر لے اس طرح ہر دس (۱۰) مرتبہ پر ایک ایک انگلی بند کرتا جائے ، جب ساری انگلیاں بند ہو جائیں تو آخر میں دونوں ہاتھ منہ پر پھیرے ان شاء اللہ جلد سب جمع ہو جائیں گے۔
- اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو اللَّهُمَّ يَا جَامِعَ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ اجْمَعُ ضَالَّتِی پڑھا کرے وہ چیزان شاء اللہ مل جائے گی۔
- جائز محبت کے لئے بھی مذکورہ بالا دعا بے مثال ہے۔
- اپنے بچھڑے ہوئے اقارب سے ملنے کے لئے اس اسم کا ایک سو چودہ (114) بار کھلے آسمان کے نیچے پڑھنا مفید ہے۔
خواص آٹھ ہیں:
- جو شخص ستر (70) بار روزانہ یا غَنِيٌّ پڑھا کرے، اللہ تعالیٰ اس کے مال میں برکت عطا فرمائے گا اور ان شاء اللہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔
- جو شخص کسی ظاہری یا باطنی مرض یا بلا میں گرفتار ہو وہ اپنے تمام اعضاء اور جسم پر یا غنی پڑھ کر دم کیا کرے، انشاء اللہ نجات پائے گا یہ مرض طمع (لالچ ) کا بھی علاج ہے۔
- جو کوئی اس اسم کو ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھا کرے وہ ان شاء اللہ مالدار ہو جائے گا اور محتاج نہ ہوگا۔
- جو اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے مفلس نہ ہو۔
- جو کوئی اس کو لکھ کر اپنے مال میں رکھے ان شاء اللہ اس میں برکت ہوگی۔
- جو کوئی اس اسم کا ورد رکھے گا اس کے اعضاء کا درد جاتا رہے گا۔
- جو کوئی جمعرات کے دن ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا ان شاء اللہ دولت پائے گا۔
- جو شخص جمعہ کی نماز کے بعد ستر (70) بار پابندی سے یہ دعا مانگا کرے گا اللہ تعالی اسے غنی فرما دے گا: "اللَّهُمَّ يَا غَنِيٌّ يَا حَمِيدُ يَا مُبْدِيُّ يَا مُعِيدُ يَا فَعَالٌ لِمَا يُرِيدُ يَا رَحِيمُ يَا وَدُودُ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَبِطَاعَتِكَ عَنْ مَعْصِيَتِكَ وَبِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ...
خواص گیارہ ہیں:
- جو شخص اول اور آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو (۱۰۰) مرتبہ وکیلہ کی طرح یہ اہم پڑھے تو اللہ تعالی اس کو ظاہری و باطنی غنا عطا فرمانے کا عمل ٹھر یا عشاء کی نماز کے بعد کرے اور اس کے ساتھ سورۃ مریل بھی تلاوت کرے۔
- کوئی اس اسم کو ایک ہزار دو سو ستاسی (1287) بار ہر روز با تانہ پڑھے گا ان شاء اللہ فی ہو جائے گا۔
- جو کوئی اس اسم مبارک کو لکھ کر اپنے پاس رکھے بھی فقیر نہ ہو۔
- جو کوئی ہوں جمعوں تک ہر جمعہ کو ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یادی (۱۰) بار یا ہم پڑھے گا ان شاء اللہ حقوق سے بے نیاز ہوگا۔ جو کوئی قربت سے پہلے ستر (۷۰) بار یا ہم پڑھ لے تو بہت امساک ہو گا۔
- جو بہت مفلس ہو فجر کے وقت فرض وسنت سو (۲۰۰) یاراور عشاء کے بعد تین سو (۳۰۰) بار سی اسم مبارک جو کوئی اس اسم مبارک کو گیارہ سول حاصل ہوگی۔
- جو گیارہ سو (۱۰۰) مرتبہ بغیر بسم اللہ کے سو (۱۰۰) بار درود شریفہ خوب وسعت ہوگی۔
- جس جگہ تکلیف ہو یہ اسم پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے اس جگہ ملے تندرست ہو جائے گا۔
- جو شخص روزانہ گیارہ سو اکیس (۱۲۱) بار بی اسم پڑھتار ہے ان شاء اللہ بھی محتاج نہیں ہوگا۔
- اگر کوئی سورۃ التعلی پڑھ کر یہ اسم پڑھے گا پھر کہے گا
- يسوني للمسرِ الَّذِي يَسَّرْلَهُ لِكَثِيرٍ مِنْ خَلْقِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ تو اللہ تعالی اس کے لئے غیب سے مدد گار بھیجے گا۔
خواص پانچ ہیں
- اگر بیوی سے جھگڑا یا نا جاتی ہوتو بستر پر لیٹتے وقت میں (۲۰) مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے ان شاء اللہ جنگ اختم اور جا چپاتی اور ہو جائے گی اور باہمی انس و محبت پیدا ہو جائے گی۔
- جو کوئی بکثرت اس اسم کا درد رکھے گا ان شاء اللہ وہ ہر شر سے محفوظ رہے گا۔
- اگر کسی خاص اور جائز مقصد کیلئے یہ اسم مبارک پڑھے گا تو ان شاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔
- جو کوئی اس اسم کو سو (۱۰۰) بار پڑھے گا ان شاء اللہ دو مخلصوں کے درمیان لڑائی ختم ہو جائے گی۔
- جو اپنی مراد تک نہ آئی سکے وہ اس کو صبح و شام پڑھا کرے ان شاء اللہ مراد حاصل ہوگی ۔
خواص پانچ ہیں:
- جو شخص شب جمعہ میں سو (۱۰۰) مرتبہ (انسان) پڑھا کرے وہ ان شاء اللہ تمام ظاہری اور باطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور قرب خداوندی اسے حاصل ہوگا۔
- جو کوئی اس اسم پاک کو پڑھے اور عالم کا نام لے، ان شاء اللہ اس کو ضرر پہنچے گا اور پڑھنے والا اس کے قلم سے محفوظ رہے گا۔
- جس کو ایک حال و مقام میسر ہو سو (۱۰۰) بار شب جمعہ میں اس اسم کو پڑھنے کا معمول بنائے اللہ تعالی اس کو مقام میں ثابت رکھے گا اور اہل قرب کے مرتبہ تک پہنچادے گا۔ اس مرتبہ کے آگے ظاہری کمال کی کچھ اصل نہیں۔
- جس کی عزت کم ہو، ہر شب جمعہ اور ایام بیض میں ہو (۱۰۰) بار نماز عشاء کے بعد یہ اسم مبارک پڑھا کرے ان شاء اللہ محترم رہے گا
- جو یوت جمود و (۱۰) بار (انصار النافع) پڑھا کرے گا ان شاءاللہ اپنی قوم میں معرز اور جسمانی طور پر باعافیت رہے گا۔
خواص سات ہیں:
- جو کولی کشتی وغیرہ سواری میں سوار ہونے کے بعد یا نافع کثرت سے پڑھتا رہے ان شاء اللہ تمام آفات سے محفوظ رہے گا
- خص کسی کام کو شروع کرتے وقت اکتالیس (۳۱) مرتبہ یا نافع پڑھا کرے ان شاء اللہ وہ کام حسب موٹا ہوگا۔
- جو شخص بیوی سے جماع کرتے وقت سیا ہم پہلے پڑھ لیا کرے تو انشاء اللہ اولاد صالح نصیب ہوگی۔
- جو کوئی اس اسم کو پڑھ کر مریض پر دم کرے ان شاء اللہ وہ شفا پائے گا۔
- جو اور جب میں اس کا ورد کرے گا ان شاء اللہ اسرار الہی سے آگاہ ہوگا۔
- جو چار (4) روزہ جہاں تک ہو سکے پڑھے گ ان شاء اللہ بھی کسی غم میں نہ پھنسے گا۔
- جو سفرحج میں اسے پڑھا کرے ان شاء اللہ بخیر گھر واپس آئے گا۔
خواص چار ہیں:
- بر شخص شب جمعہ میں سات (7) سورۃ نور اور ایک ہزار (1000) باراس کو پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کا دل نور الہی سے منور ہو جائے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو (النافع) کے ساتھ ملا کر پڑھے اور مریض پر دم کرے تو ان شاء اللہ شفا ہوگی۔
- جوصبح کے وقت اس کے ذکر کو لازم پکڑے گا اس کا دل روشن ہوگا۔
- جو کوئی اندھیرے کمرے میں آنکھیں بندکر کے اس اسم کا اس قدرذکر کرے کہ حال طاری ہو جائے وہ عجیب و غریب انوار کا مشاہدہ کرے گا اور اس کا دل اور سے بھر جائے گا۔ یہ اہم اہل بصیرت در کاشفات کے لئے بہت مناسب ہے۔
خواص آٹھ ہیں:
- جو شخص ہاتھ اٹھا کر آسمان کی طرف منہ کر کے بکثرت یا ہادی) پڑھے اور آخر میں چہرہ پر ہاتھ پھیر لے اس کو ان شاء اللہ کامل ہدایت نصیب ہوگی اور اہل معرفت میں شامل ہو جائے گا۔
- جو کوئی گیارہ سو (۱۱۰۰) بار يَا هَادِي اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ عشاء کی نماز کے بعد پڑھ لیا کرے وہ ان شاء اللہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ اور سیدھے راستے کی ہدایت نصیب ہوگی۔
- جب کسی کو کوئی مشکل پیش آئے وہ دو رکعت نماز پڑھے۔ اور دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پڑھے اور سلام کے بعد یہ اہم ایک سانس میں جس قدر ہو سکے پڑھے جب سانس ٹوٹ جائے تو دعا مانگے، ان شاء اللہ قبول ہوگی۔
- جو کوئی سفر پر ہو اور اسے راستہ نہ ملے تو کہے ۔ یاہادی احد ۔ ان شاء اللہ راستہ مل جائے گا۔
- اس کے ذکر سے یا لکھ کر پاس رکھنے سے بصیرت اورفہم صحیح پیدا ہوتی ہے ۔ اس کا ذکر اہل حکومت کے لئے بھی مناسب ہے
- جو فرائض کے بعدچار سو (400) بار اس کا ورد کرے گا اسے مدد عظیم حاصل ہوگی۔
- اگر بادشاہ اس کا اس قدر ذکر کریں کہ حال طاری ہو جائے تو رعایا ان کی فرماں بردار ہوگی۔
- سالکین کی سیر علوی ( عالم بالا کی سیر ) کے لئے اس کا ذکر مفید ہے۔
خواص پانچ ہیں:
- جس شخص کو کوئی غم یا مصیبت یا کوئی بھی مشکل پیش آئے وہ ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ (با بديع السموات والأرص ) پڑھے ان شاء اللہ کشائش ( کشادگی ) نصیب ہوگی۔
- جو شخص اس اسم کو باوضو پڑھتے ہوئے سو جائے تو جس کام کا ارادہ ہو ان شاء اللہ خواب میں نظر آ جائے گا۔
- جو کوئی نماز عشاء کے بعد يا بديع المخالب یالخير يا بديع بارہ سو (۱۲۰۰) مرتبہ بارہ (۱۲) دن پڑھے گا تو جس کام کا یا مقصد کے لئے پڑھے گا وان شاء اللہ پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہو جائے گا۔
- کسی غم یا اہم حاجت کے لئے ستر ہزار (۷۰۰۰۰) مرتبہ یا بديعُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کا پڑ سے ان شاء الله غم رفع ہوگا اور حاجت پوری ہوگی۔
- جواس اہم کا بکثرت ورد کرے گا اے اللہ تعالی کی طرف سے علم و حکمت عطا کی جائے گی اوراللہ تعالی اس کی زبان سے ان علوم کو جاری فرمائے گا جن کو وہ پہلے نہ جانتا ہو۔
خواص پانچ ہیں:
- جو شخص اس اسم کو ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ جمعہ کی رات میں پڑھے گا اللہ تعالی اس کو ہر طرح کے ضرر و نقصان سے محفوظ رکھے گا اور ان شاء اللہ اس کے تمام نیک اعمال مقبول ہوں گے اور اسے غم سے خلاصی نصیب ہوگی۔
- جو سورج نکلنے سے پہلے سو (۱۰۰) بار روز یہ اسم مبارک پڑھے گا، ان شاء اللہ مرتے دم تک کچھ دکھ نہ پائے گا اور عاقبت (آخرت) میں بخشا جائے گا۔
- جو اس اسم کو پابندی سے ہفتہ کے دن کسی وقت دشمن کی مغلوبی کی نیت سے باوضو بعد دو رکعت نفل سو (۱۰۰) بار پڑھے گا ان شاء الله دشمن اس کے مطیع وفرمانبردار ہوں گے۔
- جو اس اسم کو ہر فرض نماز کے بعد ایک سوتیرہ (113) بار پڑھنے کا معمول بنائے گا اسے اس کے منصب سے کوئی معزول نہیں کر سکے گا خواہ اس کے خلاف جن وانس جمع ہو جائیں۔
- جو ایک سو (۱۰۰) بار یا باقی پڑھتا رہے گا ان شاء اللہ اس کے اعمال مقبول ہوں گے۔
خواص تین ہیں:
- جو شخص طلوع آفتاب کے وقت سو (۱۰۰) مرتبہ یا وارت پڑھے گا ان شاء اللہ دنیا و آخرت میں ہر رنج و غم اور سختی و مصیبت سے محفوظ رہے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا یہ خفیہ رازوں میں سے ہے۔
- جو کوئی مغرب وعشاء کے درمیان ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھے ہر طرح کی حیرانی و پریشانی سے ان شاء اللہ ملفوظ رہے گا۔
- جو کوئی اس اسم کو کثرت سے پڑھتا رہے گا اس کے مال میں برکت ہوگی۔ اس کے سب کام برآئیں گے اور وہ امن میں رہے گا اور ان شاء اللہ اس کی عمر دراز ہوگی۔
خواص پانچ ہیں
- جس کو اپے کسی کام یا مقصد کی تدبیر سمجھ میں نہ آئے وہ مغرب و علماء کے درمیان ایک ہزار (۱۰۰) بار یا رشید پڑھے ان شاء اللہ خواب میں تدبیر نظر آئے گی ، یا دل میں اس کا القاء ہو جائے گا۔
- اگر روزانہ اس اسم کا ورد کرے تو ان شاء اللہ تمام مشکلات دورہو جائیں گی اور کارو بار میں خوب ترقی ہوگی۔
- جو اس اسم مبارک کو مباشرت سے پہلے پڑھے ان شاء اللہ فرزند صالح و پر ہیز گار پیدا ہوگا۔
- درست فیصلے کی طرف رہنمائی کے لئے اس اسم کو عشاء کے بعد ایک سو (100) بار پڑھنا مفید ہے۔
- جو عشاء کے بعد سو (100) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا ان شاء اللہ اس کا عمل قبول ہوگا۔
خواص سات ہیں:
- شخص طلوع آفتاب سے پہلے سو (100) مرتبہ اس ہم کو پڑھے وہ ان شاء اللہ ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا اور دشمنوں، حاسدوں کی زبانیں بند رہیں گی۔
- جو کوئی کسی بھی مصیبت میں گرفتار ہو دو ایک ہزار بیس (1020) مرتبہ اس اسم کو پڑ ھے ان شاء اللہ اس سے نجات پائے گا
- جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے اس کا رنج دور ہو اور سرور حاصل ہو۔
- تمام حاجات کے لئے اس کو دو سو اٹھانوے (۲۹۸) ہار ہر روز پڑھے۔
- جس کو درد و رنج یا مصیبت پیش آئے جینتیس (۳۳) بار اس اسم کو پڑھے ان شاء اللہ اس کی پریشانی دور ہوگی۔
- جو آدمی رات میں یا دو پہر کو اس اسم کو پڑھنے کی مداومت کرے گا اس کو دشمنوں کی زبان بندی خوشنودی اور بادشاہ کی اور اطمینان قلب نصیب ہوگا۔ رضا مندی حاصل ہوگی۔ یہ اسم دلوں کے غضب اور رنج و غم دور کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔
- یہ اسم مبارک اہل مجاہدہ کا درد ہے کہ اس کے ذریعے انہیں ثابت قدمی نصیب ہوتی ہے۔