- Phone - Whatsapp: +923045264313
- City: اسلام آباد
- Content: اسلام نے پڑوسی کے حقوق کو بہت اہمیت دی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "اللہ کی قسم! وہ مؤمن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مؤمن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مؤمن نہیں جس کا پڑوسی اس کی ایذا سے محفوظ نہ ہو۔" صحیح بخاری اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اچھا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ، زبان اور رویّے سے اس کا پڑوسی محفوظ رہے۔ پڑوسی کو کن چیزوں سے تکلیف نہ دیں؟ بلاوجہ شور شرابہ نہ کریں۔ گھر کے سامنے کچرا یا گندگی نہ پھینکیں۔ راستہ بند کرکے پڑوسی کے لیے دشواری پیدا نہ کریں۔ گاڑی یا سامان اس طرح نہ رکھیں کہ پڑوسی کو آمدورفت میں تکلیف ہو۔ اونچی آواز میں گفتگو، موسیقی یا دیگر شور سے پڑوسی کو پریشان نہ کریں۔ پڑوسی کے گھر، اہلِ خانہ اور ذاتی معاملات میں بلاوجہ مداخلت نہ کریں۔ اس کی خوشی یا غم کے موقع پر بے حسی کا مظاہرہ نہ کریں۔ اچھا پڑوسی کون؟ اچھا پڑوسی صرف وہ نہیں جو اپنے پڑوسی کو نقصان نہ پہنچائے، بلکہ وہ ہے جو ضرورت کے وقت اس کے کام آئے، بیماری میں عیادت کرے، مصیبت میں ساتھ دے اور خوشی میں خوشی کا اظہار کرے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جبریلؑ مجھے پڑوسی کے بارے میں مسلسل وصیت کرتے رہے، یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ وہ اسے وارث بنا دیں گے۔" صحیح بخاری، صحیح مسلم آئیے! ہم عہد کریں کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے لیے رحمت، محبت اور آسانی کا ذریعہ بنیں گے، زحمت اور تکلیف کا نہیں۔ منجانب: آسان نکاح مہم پاکستان
Business listing